ETV Bharat / bharat

Odisha Train Video اوڈیشہ ٹرین حادثے سے عین قبل ٹرین کے اندرونی لمحات کا ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Jun 8, 2023, 6:28 PM IST

Video capturing moment of crash inside Odisha train surfaces
اوڈیشہ ٹرین حادثے سے عین قبل ٹرین کے اندرونی لمحات کا ویڈیو وائرل

اوڈیشہ ٹرین حادثے کا ایک نیا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ٹرین کے اندرونی لمحات کو دکھایا گیا ہے جب یہ خوفناک حادثہ پیش آیا تھا۔

اوڈیشہ ٹرین حادثے سے عین قبل ٹرین کے اندرونی لمحات کا ویڈیو وائرل

حیدرآباد: اوڈیشہ کے بالاسور ضلع میں 2 جون کو ہونے والے ٹرپل ٹرین حادثے کا ایک نیا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جس میں حادثے سے عین قبل ٹرین کے اندر کے لمحے کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ گزشتہ جمعہ کو پیش آنے والے خوفناک حادثے میں کم از کم 288 مسافر ہلاک اور 1,100 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ بھارتی ریلوے کی تاریخ کا یہ چوتھا سب سے مہلک حادثہ بتایا جارہا ہے جس میں کورومنڈل ایکسپریس، بنگلورو-ہاوڑہ سپر فاسٹ ایکسپریس، اور ایک مال گاڑی شامل تھی۔

ٹرین حادثے کی یہ نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہے۔ ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ مسافر اپنی سیٹوں میں آرام کر رہے ہیں اور ایک صفائی کارکن رات کو ٹرین کے ایک ڈبے کا فرش صاف کر رہا ہے۔ پھر اچانک ایک جھٹکا لگتا ہے اور کیمرہ ہلنے لگتا ہے اور مسافروں کی تیز چیخیں سنائی دیتی ہیں۔ ویڈیو کے اچانک ختم ہونے سے پہلے چیخ و پکار سے سب کچھ تاریک ہو جاتا ہے۔

اس خوفناک حادثے میں کورومنڈل ایکسپریس کے چند ڈبے بنگلورو-ہاؤڑا ایکسپریس کے آخری چند ڈبوں سے ٹکرا گئی جو بیک وقت وہاں سے گزر رہی تھی۔مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ریلوے کی وزارت کی درخواست پر پہلے ہی حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ سی بی آئی حکام نے پٹریوں اور سگنل روم کا معائنہ کیا اور ریلوے حکام سے بھی بات کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو، حادثے کے وقت سے لے کر بحالی کا کام مکمل ہونے اور روٹ پر ٹرین کی آمدورفت دوبارہ شروع ہونے تک جائے حادثہ کا دورہ کرتے رہے۔ انہوں نے بھی ریل سیفٹی کمشنر کو حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا تھا اور اسپتالوں میں زخمی مسافروں سے ملاقات بھی کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.