ETV Bharat / bharat

بلقیس بانو پر فیصلے سے بی جے پی کی خواتین مخالف سوچ بے نقاب، راہول پرینکا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 8, 2024, 6:49 PM IST

Rahul Priyanka on Bilkis Bano
بلقیس بانو پر فیصلے سے بی جے پی کی خواتین مخالف سوچ بے نقاب: راہل پرینکا

Rahul Priyanka on Bilkis Bano: کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے بلقیس بانو کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی سوچ خواتین مخالف ہے اور انتخابی فائدے کے لیے اس کی یہ سوچ جمہوری نظام کے لیے خطرناک ہے۔

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا نے پیر کو کہا کہ بلقیس بانو کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے نے واضح کر دیا ہے کہ بی جے پی کی سوچ خواتین مخالف ہے اور انتخابی فائدے کے لیے اس کی یہ سوچ جمہوری نظام کے لیے خطرناک ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ''انتخابی فائدے کے لیے 'انصاف کا قتل' کا رجحان جمہوری نظام کے لیے خطرناک ہے۔ آج سپریم کورٹ کے فیصلے نے ایک بار پھر ملک کو بتا دیا کہ 'مجرموں کا سرپرست' کون ہے۔ بلقیس بانو کی انتھک جدوجہد مغرور بی جے پی حکومت کے خلاف انصاف کی جیت کی علامت ہے۔

پرینکا گاندھی واڈرا نے بلقیس بانو کو ملنے والے انصاف پر مبارکباد دی اور کہا کہ "بالآخر انصاف کی فتح ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ نے گجرات فسادات کے دوران اجتماعی عصمت دری کی شکار بلقیس بانو کے قصورواروں کی رہائی کو منسوخ کر دیا ہے۔ اس حکم سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی خواتین مخالف پالیسیوں پر سے پردہ ہٹ گیا ہے۔ اس حکم کے بعد نظام انصاف پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔ بہادری سے اپنی لڑائی جاری رکھنے کے لئے بلقیس بانو کو مبارکباد۔

یہ بھی پڑھیں:

کانگریس پارٹی نے اپنے آفیشل ٹویٹر پیج پر کہا کہ "بلقیس بانو کے مجرم دوبارہ جیل جائیں گے، بی جے پی حکومت نے ان مجرموں کی رہائی کروائی تھی۔ بلقیس بانو کیس میں سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ تاریخی ہے۔ یہ فیصلہ گجرات کی بی جے پی حکومت کی طرف سے بلقیس بانو کی عصمت دری کرنے والوں کو رہا کرنے کے خواتین مخالف اقدام کو بے نقاب کرتا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ خواتین کے بارے میں بی جے پی کی سوچ کتنی نفرت انگیز ہے۔"

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.