ETV Bharat / bharat

Cabinet Meeting: مرکزی کابینہ کا اجلاس آج

author img

By

Published : Nov 24, 2021, 8:11 AM IST

Updated : Nov 24, 2021, 2:52 PM IST

Union Cabinet Meeting Today: مرکزی کابینہ کا اجلاس آج
Union Cabinet Meeting Today: مرکزی کابینہ کا اجلاس آج

آج پی ایم مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ (Union Cabinet Meeting) ہونے والی ہے، جس میں تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کے لیے ایک بل کو منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مرکزی کابینہ Union Cabinet Meeting Today کی میٹنگ بلائی ہے۔ آپ کو بتا دیں، 19 نومبر کو وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) نے تینوں زرعی قوانین کو واپس (Three Farm Laws Repeal) لینے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مرکزی کابینہ کے اجلاس میں تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کے ایک بل کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ وہیں اس بل کا نام 'فارم لاز ریپیل بل' (Farm Laws Repeal Bill) ہوگا-

کابینہ کی منظوری کے بعد یہ بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں منظور کر لیا جائے گا جس کے بعد تینوں زرعی قوانین Three Farm Laws کو باقاعدہ طور پر ختم کر دیا جائے گا۔ مودی کابینہ آج ان قوانین کو واپس لینے پر اپنی منظوری دے سکتی ہے۔ کابینہ کی میٹنگ آج صبح 11 بجے پی ایم او میں شروع ہوگی۔

اس کے بعد 29 نومبر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس (Winter Session of Parliament) کے آغاز میں اس قانون کو واپس لینے کا آئینی عمل شروع کیا جائے گا۔ پارلیمانی قوانین کے مطابق کسی بھی پرانے قانون کو واپس لینے کا عمل بھی وہی ہے جو نیا قانون بنانے کا ہے۔ جس طرح نیا قانون بنانے کے لیے کسی بل کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے پاس کرنا پڑتا ہے، اسی طرح پرانے قانون کو واپس لینے یا ختم کرنے کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے بل پاس کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Farm Laws Repealed: تینوں زرعی قوانین واپس لینے کا اعلان

صدر Ram Nath Kovind کی منظوری ملتے ہی تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کر دیا جائے گا۔ بل کی منظوری میں کتنا وقت لگے گا اس کا انحصار حکومت کی ترجیحات پر ہوگا۔ تاہم، اس کا اندازہ وزیر اعظم کے اعلان سے لگایا جا سکتا ہے کہ دو دن کے اندر بل کو دونوں ایوانوں سے منظور کر کے صدر کو منظوری کے لیے بھیج دیا جائے گا۔ ایسے میں توقع ہے کہ پہلے ہفتے میں ہی تینوں زرعی قوانین کو واپس لے لیا جائے گا۔

Last Updated :Nov 24, 2021, 2:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.