ETV Bharat / bharat

یو جی سی نیٹ امتحانات ملتوی

author img

By

Published : Apr 20, 2021, 7:27 PM IST

کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے 2 مئی سے ہونے والے یو جی سی نیٹ کے امتحانات کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ugc net
یوجی سی نیٹ

وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے ٹویٹ کرکے اس بارے میں معلومات دی کہ، 2 مئی سے شروع ہونے والے یو جی سی نیٹ امتحان کو کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے۔

یو جی سی نیٹ امتحان 2 مئی سے 17 مئی تک ہونا تھا، اس سے قبل یہ امتحان دسمبر 2020 میں منعقد ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے 2021 میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

tweet of pokhriyal
وزیر تعلیم کا ٹویٹ

اب ایک بار پھر یو جی سی نیٹ امتحان کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے۔

قومی یٹسٹ ایجنسی نے ایک باضابطہ نوٹس جاری کیا جس میں کہا گیا ہے۔ کووڈ 19 وبا کی موجودہ حالت کی وجہ سے امیدواروں اور امتحانات کے افسران کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یو جی سی نیٹ 2020 (مئی 2021) امتحان ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Public notice
پبلک نوٹس

این ٹی اے نے کہا ہے کہ امیدواروں کو امتحان کی نئی تاریخوں کے بارے میں 15 دن قبل آگاہ کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.