ETV Bharat / bharat

Two Militants Arrested: بارہمولہ میں دو عسکریت پسند گرفتار

author img

By

Published : Apr 26, 2022, 10:05 AM IST

Updated : Apr 26, 2022, 1:20 PM IST

ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں پولیس اور سکیورٹی فورس کی مشترکہ کارروائی میں دو عسکریت پسند گرفتار کیے گئے جبکہ ان کی شناخت عاقب محمد میر اور دانش احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے اور یہ دونوں سوپور کے رہنے والے ہیں۔

بارہمولہ میں دو عسکریت پسند گرفتار
بارہمولہ میں دو عسکریت پسند گرفتار

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں سکیورٹی فورسز نے دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق آج علی الصبح بارہمولہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ تلاشی کاروائی کے دوارن جیش محمد کے دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے اسلحے و بارود بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ ان کی شناخت عاقب محمد میر اور دانش احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے اور یہ دونوں سوپور کے رہنے والے ہیں۔

جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے سے جیش محمد سے وابستہ دو سرگرم عسکریت پسندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبصہ سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ دو عسکریت پسند ایک گاڑی میں سری نگر کی طرف جا رہے ہیں۔ اطلاع موصول ہونے پر پولیس، فوج کی 29 آر آر اور 2 ایس ایس بی کی ایک مشترکہ ٹیم نے قومی شاہراہ کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی گئی۔ اس دوران پٹن علاقے میں ایک تیز رفتار تویرا گاڑی کو مشکوک حالت میں آتے ہوئے دیکھا گیا۔


بیان میں کہا گیا کہ اس گاڑی کو جب ایک ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا گیا تو گاڑی اچانک رک گئی اور گاڑی کا ڈرائیور اور اس کا ساتھی فوراً گاڑی سے نیچے اتر گئے اورنزدیک ہی واقع ایک باغ کی طرف بھاگ گئے۔ موصوف ترجمان نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے ان کا تعاقب کرکے ان کو دھر لینے میں کامیابی حاصل کی۔ گرفتار شدگان کی شناخت عاقب محمد میر ولد محمد رمضان میر ساکن بٹہ پورہ سوپور اور دانش احمد ڈار ولد عبدالاحد ڈار ساکن چنکن سوپور کے بطور ہوئی ہے۔ بیان میں کہا گیا: ’ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ گرفتار شدگان جیش محمد نامی جنگجو تنظیم کے ہائی برڈ ماڈیول سے وابستہ تھے اور وہ عوامی نمائندوں، اقلیتی فرقے کے لوگوں اور غیر مقامی لوگوں پر حملے کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے‘۔


پولیس کے مطابق تویرا گاڑی کو ضبط کیا گیا اور تلاشی کے دوران اس سے چینی ساخت کے دو پستول، ان کے دو میگزین، دس گولیاں اور کچھ قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا۔ موصوف ترجمان نے کہا کہ ان دو جنگجوؤں کی گرفتاری سے ملٹنسی سے متعلق ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا اور ایک ملی ٹنٹ ماڈیول کو تباہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

Last Updated : Apr 26, 2022, 1:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.