ETV Bharat / bharat

Militant arrest in Baramulla بارہمولہ میں دو عسکریت پسند گرفتار

author img

By

Published : Mar 7, 2023, 1:11 PM IST

بارہمولہ میں دو عسکریت پسند گرفتار
بارہمولہ میں دو عسکریت پسند گرفتار

بارہمولہ کے گاؤں مونچھ کھڈ کنزر میں دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس اور 176 بلین سی آر پی ایف کے مشترکہ ٹیم نے سرچ آپریشن کے دوران دونوں عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا۔Two militant arrest in Baramulla

بارہمولہ: پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کنزر علاقے میں لشکر طیبہ (ٹی آر ایف) سے وابستہ دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ پولیس اور سی آر پی ایف کی 176 بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر کنزر کے مونچھ کھڈ گاؤں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران دو مشکوک افراد کو پکڑا گیا، جن کی شناخت خورشید احمد خان ولد مشتاق احمد خان اور ریاض احمد خان ولد غلام محی الدین خان ساکنان زنڈپال کنزر کے بطور کی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ پوچھ تاچھ کے دوران دونوں نے انکشاف کیا کہ وہ کالعدم تنظیم لشکر طیبہ (ٹی آر ایف) کے ساتھ کام کر رہے تھے اور دونوں کو گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں:۔ TRF Militants Arrested سرینگر میں ٹی آر ایف کے دو عسکریت پسند گرفتار، پولیس

بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے اے کے 47 رائفل کے 2 میگزین، اے کے47 رائفل کی 15 گولیاں، اور کالعدم تنظیم لشکر طیبہ (ٹی آر ایف) کے 20 خالی پوسٹر بر آمد کئے گئے۔ بیان کے مطابق عسکریت پسندوں نے یہ غیر قانونی اسلحہ کنزر اور ملحقہ علاقوں میں عسکری کارروائیاں انجام دینے کی غرض سے حاصل کیا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کنزر میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.