ETV Bharat / bharat

Road Accident in Tamil Nadu تمل ناڈو میں وین اور آٹو کی ٹکر سے تین افراد ہلاک

author img

By

Published : Oct 20, 2022, 9:39 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

تمل ناڈو کے تھینی ضلع کے دیوتھانا پٹی میں بدھ کو گھاٹ روڈ پر ایک وین اور آٹو رکشا کے ٹکرا جانے سے ایک عمر رسیدہ جوڑے سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس نے کہا کہ تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ تیز رفتار لوڈ وین ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور وین نے ایک سائیکل سوار اور پھر آٹو رکشہ کو ٹکر ماردی۔ Road Accident in Tamil Nadu

تھینی: تمل ناڈو کے تھینی ضلع کے دیوتھانا پٹی میں بدھ کو گھاٹ روڈ پر ایک وین اور آٹو رکشا کے ٹکرا جانے سے ایک بزرگ جوڑے سمیت تین افراد کی موت ہو گئی اور ایک دیگر شدید طورپر زخمی ہو گیا۔ پولیس نے آج یہاں بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت وی کملاکن (69) بیوی کے چندریکا (65) اور آٹو رکشہ ڈرائیور پی ارون کمار (35) کے طور پر کی گئی ہے۔ Road Accident in Tamil Nadu

پولیس نے کہا کہ تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ تیز رفتار لوڈ وین ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور وین نے ایک سائیکل سوار اور پھر آٹو رکشہ کو ٹکر ماردی۔ انہوں نے بتایا کہ آٹو رکشا میں سفر کر رہے جوڑے کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ اس کے ڈرائیور نے سرکاری اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ سائیکل سوار جو شدید طورپر زخمی ہے اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے وین ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: AP Road Accident آندھراپردیش سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.