ETV Bharat / bharat

gyanvapi Masjid Row: سپریم کورٹ آج تین بجے گیان واپی مسجد کیس کی سماعت کرے گا

author img

By

Published : May 20, 2022, 7:44 AM IST

Updated : May 20, 2022, 9:44 AM IST

گیان واپی مسجد سے متعلق تنازعہ پر سپریم کورٹ آج سماعت کرے گا۔ وارانسی کی انجمن انتظامیہ مسجد کی انتظامی کمیٹی نے نچلی عدالت کے ذریعہ جاری کیے گئے مسجد کے احاطے کے سروے کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ SC hearing on gyanvapi Masjid case

سپریم کورٹ آج گیان واپی مسجد کیس کی سماعت کرے گا
سپریم کورٹ آج گیان واپی مسجد کیس کی سماعت کرے گا

وارانسی: سپریم کورٹ میں گیان واپی مسجد کیس کی سماعت 20 مئی بروز جمعہ کو سہ پہر 3 بجے ہوگی۔ جسٹس چندر چوڑ اور جسٹس نرسمہا کی بنچ اس معاملے کی سماعت کرے گی۔ وارانسی کی گیان واپی مسجد پر گزشتہ کل سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے فی الحال اس معاملے کی سماعت 20 مئی بروز جمعہ تک ملتوی کر دی اور یہ بھی کہا کہ تب تک وارانسی کی عدالت میں بھی کوئی سماعت نہیں ہوگی۔ اس سے پہلے وارانسی کی عدالت میں گیان واپی مسجد سے متعلق سروے رپورٹ پیش کی گئی تھی۔ Supreme Court to hear plea challenging videography

سپریم کورٹ نے وارانسی کورٹ کی سماعت پر بھی روک لگا دی۔ عدالت نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی سماعت جمعہ کو کرے گی اور تب تک وارانسی کی عدالت میں بھی اس کی سماعت نہیں ہوگی۔ اب سپریم کورٹ آج سہ پہر تین بجے اس معاملے کی سماعت کرے گی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ گیان واپی کے معاملے پر کل تین ججوں کی بنچ سماعت کرے گی۔ عدالت نے ہندو فریق کے وکیل وشنو جین سے کہا کہ وہ اپنے مقامی وکیل سے ٹرائل کورٹ میں مزید کارروائی نہ کرنے کو کہیں۔

بتادیں کہ ضلع حکومت کے ایڈوکیٹ مہیندر پرساد پانڈے کی جانب سے گیان واپی کیمپس میں شیولنگ ملنے کے دعویٰ والی جگہ پر پوجا کے مقام کے لئے نصب پائپ لائن کو باہر کرنے، نمازیوں کے لئے اندر بیت الخلاء کو بند ہونے کی وجہ سے پریشانیوں کے سبب اسکا انتظام کرنے اور تالاب کی مچھلیوں کی حفاظت کے لئے تین نکات پر وہاں پر نئے وکیل کمشنر کو بھیج کر تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ طلب کرنے کی درخواست حکومتی وکیل کی جانب سے سول جج سینئر ڈویژن کی عدالت میں دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ بدھ کو مدعی خواتین کی جانب سے کمیشن کی کارروائی کے تحت گیان واپی کمپلیکس کا دوبارہ ویڈیو سروے کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ جنوبی اور مشرقی جانب کی دیوار کو توڑ کر وہاں سے ملبہ ہٹایا جائے اور جس تالاب میں شیولنگ ملنے کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کے نیچے دیوار کا دروازہ کھول کر اندر کی اصل صورتحال جاننے کے لیے درخواست بھی دی گئی تھی۔

ان دونوں معاملات میں عدالت نے جمعرات کو سماعت کی تاریخ مقرر کی ہے۔ اسی دوران بدھ کو مدعی کی جانب سے ایک اور درخواست عدالت میں دی گئی ہے۔ جس میں ہٹائے گئے وکیل کمشنر اجے مشرا سے کہا گیا ہے کہ وہ 6 اور 7 مئی کو کی گئی کمیشن کی کارروائی کی رپورٹ تیار کرنے میں عدالت کی مدد کریں۔ اس کے علاوہ عدالت نے مدعی اور حکومتی وکیل کی درخواست پر اعتراض کے لیے مسلم فریق سے دو دن کا وقت مانگا تھا۔ جسے عدالت نے قبول کر لیا ہے۔ فی الحال جمعہ کو اس معاملے میں وکیل کمشنر وشال سنگھ کی جانب سے کمیشن کی چار دن کی کارروائی کی رپورٹ داخل کی جائے گی۔

Last Updated : May 20, 2022, 9:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.