ETV Bharat / bharat

Copyright infringement case بھارت جوڑی یاترا کے ٹویٹر ہینڈل کو بلاک کرنے کا حکم منسوخ

author img

By

Published : Nov 8, 2022, 6:31 PM IST

گزشتہ روز بنگلور کورٹ نے اپنے حکم نامہ میں کہا تھا کہ بھارت جوڑو یاترا کے جن ویڈیوز میں کے جی ایف کے گانے کا استعمال کیا گیا ہے، انہیں کانگریس اور بھارت جوڑو یاترا دونوں کے ٹوئٹر ہینڈل سے ہٹا دیا جائے۔ ساتھ ہی دونوں کے ٹوئٹر ہینڈل کو بھی بلاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔Bengaluru court on Bharat Jodo yatra Twitter

بھارت جوڑی یاترا کے ٹویٹر ہینڈل کو بلاک کرنے کا حکم منسوخ
بھارت جوڑی یاترا کے ٹویٹر ہینڈل کو بلاک کرنے کا حکم منسوخ

کرناٹک ہائی کورٹ نے بھارت جوڑی یاترا کے ٹویٹر ہینڈل کو بلاک کرنے کے حکم کو منسوخ کردیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کل بنگلور کورٹ نے اپنے حکم میں کانگریس کے ٹوئٹر ہینڈل اور اس کی بھارت جوڑو یاترا کو بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔ دراصل کانگریس کے خلاف کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت شکایت درج کی گئی تھی۔ فلم کے جی ایف کے بنانے والوں نے الزام لگایا تھا کہ ان کی فلم کے گانوں کا استعمال کانگریس کی جانب سے بھارت جوڑو یاترا کے لیے تیار کردہ مارکیٹنگ ویڈیوز میں کیا گیا تھا۔Bengaluru court orders Twitter to block Congress and Bharat Jodo yatra

اب کرناٹک ہائی کورٹ نے بھارت جوڑی یاترا کے ٹویٹر ہینڈل کو بلاک کرنے کے حکم کو منسوخ کردیا۔ گزشتہ روز عدالت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس قسم کی مارکیٹنگ ویڈیوز پائیریسی کو بدل دیتے ہیں۔ اسی وجہ سے حکم نامے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ جن ویڈیوز میں یہ گانے استعمال کیے گئے ہیں انہیں کانگریس اور بھارت جوڑو یاترا دونوں کے ٹوئٹر ہینڈل سے ہٹا دیا جائے۔ ساتھ ہی دونوں کے ٹوئٹر ہینڈل کو بھی بلاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت کے فیصلے پر کانگریس کا ردعمل بھی آیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اس عدالتی کارروائی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ ہمیں ابھی تک آرڈر کی کوئی کاپی بھی موصول نہیں ہوئی ہے۔ ہر قانونی طریقہ استعمال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:۔ Bengaluru court on Bharat Jodo yatra کانگریس اور بھارت جوڑو ٹویٹر ہینڈل پر پابندی لگائی جائے، بنگلور کورٹ

واضح رہے کہ کانگریس نے بھارت جوڑو یاترا کو فروغ دینے کے لیے ایم آر ٹی میوزک کے گانوں کا استعمال کیا ہے۔ ایم آر ٹی میوزک کے پاس کنڑ، ہندی، تیلگو اور تمل وغیرہ میں 20,000 سے زیادہ ٹریکس کے موسیقی کے رائٹس ہیں۔ کمپنی نے KGF 2 کے میوزک رائٹس کے حقوق حاصل کرنے کے لیے بہت بڑی رقم کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ایم آر ٹی میوزک کا الزام ہے کہ کانگریس نے ان کی موسیقی کو اپنے سیاسی پروگراموں کے لیے بغیر پوچھے استعمال کیا۔ راہل گاندھی بھی ویڈیو میں نظر آرہے ہیں جس میں انہوں نے KGF 2 کا گانا استعمال کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.