ETV Bharat / bharat

Owaisi on Maharashtra Train Firing اویسی نے ممبئی ٹرین میں فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا

author img

By

Published : Jul 31, 2023, 10:27 PM IST

اسدالدین اویسی نے ممبئی ٹرین میں فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے اور کہا کہ یہ مسلسل مسلم مخالف نفرت انگیز تقریر کی پیداوار ہے۔ اویسی نے مزید لکھا کہ کیا ملزم آر پی ایف مستقبل کا بی جے پی امیدوار بن جائے گا؟ کیا حکومت کی طرف سے اس کی ضمانت کی حمایت کی جائے گی؟ کیا رہا ہونے پر اسے ہار پہنایا جائے گا؟

Etv Bharat
اسدالدین اویسی

حیدرآباد: لوک سبھا کے رکن اور اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے پیر کو مہاراشٹرا ٹرین واقعہ کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا۔ اویسی نے ایک ٹویٹ میں ملزم آر پی ایف جوان کانسٹیبل چیتن سنگھ کا وائرل ویڈیو شیئر کیا جس میں قتل کا جواز پیش کرتے ہوئے ملزم مسلمانوں کی لاش کے قریب کھڑا ہوکر کہہ رہا ہے کہ اگر ہندوستان میں رہنا ہے تو یوگی مودی کو ہی ووٹ دینا ہے۔ ای ٹی وی بھارت اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کر رہا ہے۔

اسدالدین اویسی کا ٹویٹ
اسدالدین اویسی کا ٹویٹ

اسے دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے اویسی نے کہا اس حملے میں خاص طور پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا اور یہ واقعہ مسلسل مسلم مخالف نفرت انگیز تقریر اور اس کو روکنے کے لیے پی ایم مودی کی طرف سے کوئی اقدام نہ اٹھانے کی وہ سے ہوا ہے۔ اویسی نے مزید لکھا کہ کیا ملزم آر پی ایف مستقبل کا بی جے پی امیدوار بن جائے گا؟ کیا حکومت کی طرف سے اس کی ضمانت کی حمایت کی جائے گی؟ کیا رہا ہونے پر اسے ہار پہنایا جائے گا؟

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ پیر کی صبح تقریباً 5 بجے آری پی ایف ملزم چیتن سنگھ نے آر پی ایف کے ہی اسسٹنٹ سب انسپکٹر ٹیکا رام مینا اور تین دیگر مسلم مسافروں کو چلتی ٹڑین میں گولی مار کر ہلاک کر دیا جن کی شناخت عبدالقادر بھائی، محمد حسین بھانپور والا (48) اور اختر عباس علی (48) کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ واقعہ مہاراشٹر کے پالگھر ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا تھا۔

ملزم چیتن نے ایک بوگی سے دوسری بوگی میں جاکر اس قتل کو انجام دیا تھا کیونکہ اس نے اپنے اہداف کا انتخاب ان کی شکل کی بنیاد پر کیا تھا۔ ملزم کا تعلق اتر پردیش کے ہاتھرس سے ہے، ملزم کو میرا روڈ اور داہیسر اسٹیشنوں کے درمیان ٹرین کی زنجیر کھینچنے کے بعد بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن اس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.