ETV Bharat / bharat

Tennis queen Sania Mirza ٹینس کوئین ثانیہ مرزا نے الوداعی نمائش میں شرکت

author img

By

Published : Mar 5, 2023, 8:04 PM IST

ثانیہ مرزا نے الوداعی نمائش میں شرکت
ثانیہ مرزا نے الوداعی نمائش میں شرکت

ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اتوار (5 مارچ) کو حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں الوداعی نمائشی میچ میں شرکت کی۔ ثانیہ نے سنگلز زمرے میں روہن بوپنا کے خلاف یہ میچ جیتا۔ میچ کے بعد ثانیہ جذباتی ہوگئیں اور اپنے 20 سالہ طویل سفر کے واقعات کو یاد کرتے ہوئ اشک بار ہوگئیں۔

چند روز قبل پروفیشنل ٹینس کو الوداع کہنے والی بھارتی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اتوار (5 مارچ) کو حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں الوداعی نمائشی میچ میں شرکت کی۔ ثانیہ نے سنگلز زمرے میں روہن بوپنا کے خلاف یہ میچ جیتا تھا۔ میچ کے بعد ثانیہ جذباتی ہوگئیں اور اپنے 20 سالہ طویل سفر کے واقعات کو یاد کرتے ہوئ اشک بار ہوگئیں۔ اس موقع پر ثانیہ کے بیٹے نے اماں گریٹ کہہ کر اپنی محبت کا اظہار کیا تو پورا اسٹیڈیم تالیوں سے گونج اٹھا۔ ایک کھلاڑی کے طور پر ثانیہ کا سفر وہیں ختم ہوا جہاں انہوں نے شروع کیا تھا۔

ثانیہ مرزا نے کا شکریہ ادا کیا،انہوں نہ کہاکہ 20 سال تک ملک کے لیے کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ یہ ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملک کی اعلیٰ سطح پر نمائندگی کرے۔ . اس کے بعد وہ اچانک جذباتی ہو گئیں۔ یہ خوشی کے آنسو تھے۔ اشک بار آنکھوں سے ٹینس اسٹار نے کہا کہ میں اس سے بہتر رخصتی کا مطالبہ نہیں کر سکتی تھی،" انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ ملک میں بہت سی ثانیہ ابھریں۔ میچ کے دوران کچھ شائقین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا 'ہم آپ کو یاد کرتے ہیں ثانیہ، قبل ازیں جب وہ اسٹیڈیم میں داخل ہوئیں تو لوگوں کی بھیڑنے خوشی کا اظہار کیا

ادھر مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ میں ثانیہ مرزا کا الوداعی میچ دیکھنے حیدرآبادمشعل راہ ثابت ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب میں وزیر کھیل تھا میں ثانیہ سے رابطے میں تھا۔ ثانیہ کا آخری میچ دیکھنے کے لیے ٹالی ووڈ، بالی ووڈ اور دیگر شعبہ جات کی مشہور شخصیات ایل بی اسٹیڈیم پہنچیں۔ اس ایونٹ میں ٹیم انڈیا کے سابق کپتان محمد اظہر الدین،کنگ آف سکسرز یووراج سنگھ اور سیتارام کے ہیرو دلکر سلمان توجہ کا مرکز رہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مرکزی وزیر کرن رجیجو، ہیرو مہیش بابو، اللو ارجن، اے آر رحمان، سریش رینا، ظہیر خان، عرفان پٹھان، اور کچھ دیگر مشہور شخصیات اتوار کی شام ایک نجی ہوٹل میں ریڈ کارپٹ پروگرام میں شرکت کریں گے۔

دریں اثنا ثانیہ نے اپنے 20 سالہ پیشہ ورانہ ٹینس کیریئر میں 6 گرینڈ سلیم ٹائٹلز، 43 ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز، ایشین گیمز میں 8 میڈل، اور کامن ویلتھ گیمز میں 2 میڈل جیتے ہیں۔ حیدرآبادی ملکہ 91 ہفتوں تک ڈبلز میں عالمی نمبر ایک رہیں۔ ثانیہ کو کھیل رتن سے نوازا گیا ہے، جو ہندوستانی ٹینس کے لیے ان کی خدمات کے لیے کھیلوں کا سب سے بڑا اعزاز ہے، ساتھ ہی ارجن، پدم بھوشن، اور پدم شری ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے۔ ثانیہ فی الحال خواتین کے آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور ٹیم کی رہنمائی کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:Sania Mirza Farewell Exhibition Match ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا آج حیدرآباد میں الوداعی نمائشی میچ کھیلیں گی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.