ETV Bharat / bharat

Employee Of Department Electricity Injured محمکہ بجلی کا عارضی ملازم کرنٹ لگنے سے زخمی

author img

By

Published : Dec 1, 2022, 6:23 PM IST

محمکہ بجلی کا عارضی ملازم کرنٹ لگنے سے زخمی
محمکہ بجلی کا عارضی ملازم کرنٹ لگنے سے زخمی

ضلع پلوامہ کے محمکہ بجلی میں بطور عارضی ملازم کام کرنے والے شوکت احمد کا کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں۔ ان کو علاج کے لئے سرینگر منتقل کردیا گیا۔ شوکت احمد کی دو چھوٹی بیٹیاں ہیں اور وہ اپنے بوڑھے والدین کا واحد سہارا ہیں۔Employee Of Department Electricity Injured

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مارول علاقے میں محمکہ بجلی میں بطور عارضی ملازم کام کرنے والے ایک شخص کے ساتھ حادثہ پیش آیا، جس کے سبب وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو علاج کے لئے بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیر علاج ہے۔ زخمی شخص کی شناخت شوکت احمد کے بطور ہوئی ہے۔ شوکت احمد سال 2005 سے محمکہ بجلی میں بطور عارضی ملازم کام کررہے ہیں۔ شوکت احمد کی دو چھوٹی بیٹیاں ہیں اور بوڑھے والدین کا ایک واحد سہارا ہیں، ان کا پورا گھرآنہ قسم پرسی کی زندگی گزار رہا ہے۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق شوکت احمد کے ساتھ کئی بار کام کرنے کے دوران حادثہ پیش آیا ہے اور اس بار بھی وہ بجلی تار کی مرمت کررہے تھے کہ اچانک کرنٹ لگنے سے وہ بجلی کے کھمبے سے گرگئے اور وہ شدید زخمی ہوگئے۔ ان کو علاج کے لئے سرینگر منتقل کردیا گیا تاہم گھر کے حالات خراب ہونے کی وجہ سے ان کا معقول علاج ہونا مشکل ہے۔ Temporary employee of department Electricity injured due to electric shock in pulwama


ان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ سال 2005 سے وہ محمکہ بجلی میں بطور عارضی ملازم کام کررہے ہیں جبکہ سال 2009 ،2013 اور اج پھر ایک بار ان کے ساتھ حادثہ پیش آیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ حادثہ پیش آنے کے بعد ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اب وہ ان کو محمکہ میں مستقل ملازم بنائے کیونکہ وہ اب کسی کام کے لائق نہیں رہے۔ وہیں ایک مقامی خاتون نے کہا کہ ان کی مکمل امداد کی جائے تاکہ ان کا علاج معالجہ اچھے سے ہوسکے اور ان کو مستقل ملازمت دی جائے۔ ایک مقامی شخص نے کہا کہ شوکت احمد محمکہ بجلی میں بطور عارضی ملازم کام کررہے ہیں جبکہ ان کے دو بیٹیوں اور بوڑھے والدین کا ایک واحد سہارا ہے، ان کا پورا گھرآنہ قسم پرسی کی زندگی گزار رہا ہے۔ لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ وہ ان کی مکمل امداد کرے اور ان کی عارضی ملازمت کو مستقل کرے۔ اس ضمن میں جموں و کشمیر الیکٹرک ایمپلائز یونین یونٹ پلوامہ کے عہدیداروں نے کہا کہ محمکہ کے عارضی ملازمین دن رات کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے محمکہ کے اعلیٰ افسران آرام سے بیٹے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اج تک 300 کے قریب جوان ان حادثات کا شکار ہوئے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں نوجوان ان حادثوں میں شدید زخمی ہوئے لیکن اج تک ان کو کوئی ریلف نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی اوزار ان عارضی ملازمین کے پاس نہیں ہوتا ہے جبکہ ایک علاقے میں اگر چھ افراد کام کررہے تو وہاں ان کے لئے ایک حفاظتی اوزار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بار بار سرکار سے اپیل کی ہے کہ حفاظتی اوزار فراہم کئے جائیں لیکن اج تک کوئی بھی اقدام نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے روزآنہ حادثات پیش آتے ہیں۔

محمکہ بجلی کا عارضی ملازم کرنٹ لگنے سے زخمی

مزید پڑھیں:۔ PDD Protest In Pampore:محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں آئے روز محکمہ بجلی میں کام کرنے والے عارضی ملازمین کے ساتھ حادثات پیش آتے ہیں۔ ان حادثات میں یا تو وہ اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں یا پھر وہ شدید زخمی ہو کر کسی کام کے نہیں رہتے ہیں۔ عارضی ملازمین کو جس کام کے لئے منتخب کیا جاتا ہے، ان سے وہ کام نہیں لیا جاتا ہے اور ان کو حفاظتی آلات بھی مہیا نہیں کیے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے آئے روز حادثات پیش آتے ہیں تاہم محکمہ بجلی کے اعلی افسران ان ہلاک ہونے والے یا زخمی ہونے والے عارضی ملازمین کی کوئی امداد نہیں کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے محکمہ بجلی پر یہ سوالیہ نشان کھڑا ہوتا ہے کہ عارضی ملازمین کی امداد کون کرے گا؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.