ETV Bharat / bharat

عآپ نے سواتی مالیوال کو راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ نامزد کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 5, 2024, 4:05 PM IST

عام آدمی پارٹی نے دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال کو آئندہ راجیہ سبھا انتخابات کے لیے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ پارٹی نے ڈی سی ڈبلیو کی سربراہ سواتی مالیوال کو راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا ہے وہیں سنجے سنگھ، این ڈی گپتا کو دوبارہ نامزد کیا ہے۔

سواتی مالیوال کو راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ نامزد کیا گیا
سواتی مالیوال کو راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ نامزد کیا گیا

نئی دہلی: دہلی میں 19 جنوری کو راجیہ سبھا کی 3 سیٹوں کے لیے انتخابات ہونے ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال کو آئندہ راجیہ سبھا انتخابات کے لیے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی سواتی مالیوال کو نامزد کرنے کا فیصلہ، پارلیمانی معاملات میں ان کا پہلا قدم ہوگا۔ وہیں اے اے پی نے سنجے سنگھ اور این ڈی گپتا کو ایوان بالا کے رکن کے طور پر اپنی دوسری میعاد کے لیے کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پارٹی کی سیاسی امور کمیٹی (پی اے سی) نے نامزدگیوں کا اعلان کیا۔ "ڈی سی ڈبلیو کی چیئرپرسن سواتی مالیوال کو پہلی بار نامزد کیا گیا ہے۔ پی اے سی نے سنجے سنگھ اور این ڈی گپتا کو راجیہ سبھا کے ممبروں کے طور پر اپنی دوسری مدت کے لیے جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔"

ذرائع کے مطابق سشیل کمار گپتا جن کی میعاد اس ماہ راجیہ سبھا کے رکن کی حیثیت سے ختم ہوگی، نے ہریانہ کی انتخابی سیاست میں اپنے آپ کو مکمل طور پر غرق کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے، جہاں اے اے پی اس سال کے آخر میں انتخابات لڑنا چاہتی ہے۔

یہاں کی ایک عدالت نے سنگھ کو جسے مبینہ طور پر دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، کو راجیہ سبھا کی نامزدگی کے لیے فارم اور دستاویزات پر دستخط کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ خصوصی جج ایم کے ناگپال نے یہ حکم سیاست دان کی طرف سے دائر درخواست پر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

جنہوں نے عرض کیا کہ راجیہ سبھا کے رکن کی حیثیت سے ان کی موجودہ مدت 27 جنوری کو ختم ہو رہی ہے اور ریٹرنگ آفیسر نے انتخابات کے انعقاد کے لیے 2 جنوری کو نوٹس جاری کیا ہے، اس کے لیے نامزدگی 9 جنوری تک جمع کرائے جانے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.