ETV Bharat / bharat

Gyanvapi Case سپریم کورٹ گیانواپی معاملے میں کی سماعت 21 اپریل کرے گی

author img

By

Published : Mar 28, 2023, 10:24 PM IST

سپریم کورٹ گیانواپی معاملے میں ہندو فریق کی طرف سے دائر عرضیوں پر سماعت کرنے پر راضی ہو گئی ہے۔ یہ تمام درخواستیں وارانسی کی ایک عدالت میں دائر کی گئی تھیں۔ سپریم کورٹ میں اس معاملے کی سماعت 21 اپریل کو ہوگی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ وہ وارانسی کے گیان واپی مسجد تنازعہ کے معاملے میں 21اپریل کو سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہااور جسٹس جے پی پاردیوالی کی بنچ نے تنازعہ سے متعلق کچھ ہندوجماعتوں کی اپیل سنتے ہوئے معاملے پر 21اپریل کو سماعت کرنے کی رضامندی ظاہر کی۔وکیل وشنو شنکر جین نے بنچ کے سامنے 'خصوصی ذکر' کے دوران اس معاملے کو اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ وارانسی کی ضلع عدالت سے متعلق تمام معاملات کو ایک جگہ کہنے پر اپنا فیصلہ نہیں سنا رہی ہے اور اسے چوتھی بار ملتوی کر دیا گیا۔ اوپری عدالت نے عرضی گزار کو یقین دلایا کہ اگلی تاریخ پر معاملے کی سماعت کی جائے گی۔ تنازعہ گیان واپی مسجد میں کچھ ہندو جماعوں نے پوجا کی اجازت دینے مطالبہ سے متعلق عرضی دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے 22مئی 2022کو معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے تنازعہ سے متعلق معاملوں کو سول عدالت سے ضلع مجسٹریٹ کورٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

وہیں آج وشو ویدک سناتن سنگھ کی جانب سے ایک نیا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ وشو ویدک سناتن سنگھ کے مرکزی دفتر سکریٹری سورج سنگھ نے بتایا ہے کہ وارانسی میں جیتندر سنگھ ویسین خاندان کی طرف سے آج 28 مارچ 2023 کو ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ عرضی وارانسی میں ایک اور مذہبی مقام کے تحفظ کے لیے ہے۔ گیانواپی مسجد کی مرکزی درخواست گزار راکھی سنگھ کی طرف سے بھگوان لٹ بھیر کپل بھیرو ویراجمان اور دیگر بمقابلہ ریاست اترپردیش اور دیگر کے نام پر ایک نیا مقدمہ ایڈوکیٹ شیوم گوڑ سینئر ڈویژن کے ذریعے سول جج وارانسی کی عدالت میں دائر کیا گیا ہے۔ کیس میں یہ مقدمہ ہندوؤں کی جانب سے لات بھیرو مندر کمپلیکس کو ایک خاص طبقے کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے دائر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Supreme Court on Gyanvapi: نماز پڑھنے سے نہ روکیں، متنازعہ فوارہ کی جگہ کو محفوظ رکھیں، سپریم کورٹ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.