ETV Bharat / bharat

STF Arrest Six Person And Recovered Drugs :ایس ٹی ایف نے منشیات سمیت چھ لوگوں کو گرفتار کیا

author img

By

Published : Jan 11, 2022, 4:45 AM IST

ایس ٹی ایف نے منشیات سمیت چھ لوگوں کو گرفتار کیا
ایس ٹی ایف نے منشیات سمیت چھ لوگوں کو گرفتار کیا

بردوان ضلع کے سری رام پور علاقے سے اسپیشل ٹاسک فورس نے کروڑوں روپے کی منشیات سمیت چھ لوگوں کو گرفتار کر کے بین ریاستی اسمگلنگ گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ STF Arrest Six Person And Recovered Drugs

مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے سری رام پور علاقے سے اسپیشل ٹاسک فورس (Special Task Force) نے خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران بین ریاستی اسمگلنگ گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔

ایس ٹی ایف نے خصوصی کارروائی کے دوران چھ افراد کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے کروڑوں روپے کے ہیروئن اور منشیات تیار کرنے کے سامان برآمد کیے ہیں۔ STF Arrest Six Person And Recovered Drugs



مغربی بنگال کی اسپیشل ٹاسک فورس کی ٹیم نے بتایا کہ دارالحکومت کولکاتا میں منی پور کے دو نوجوانوں کو منشیات سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ ان سے پوچھ گچھ کے دوران ملی معلومات کی بنیاد پر ریاست کے مختلف اضلاع میں خصوصی کارروائی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی معلومات کی بنیاد پر ہی بردوان ضلع کے سری رام پور علاقے میں خصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی گئی۔ کارروائی کے دوران چھ لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں دو منی پور اور دو اڈیشہ سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ دیگر دو نوجوان بردوان ضلع کے ہیں اور ان کی شناخت راہل منڈل اور بابوں منڈل کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر سے ممبئی چرس لانے والا گروہ بے نقاب

ایس ٹی ایف کے مطابق تقریباً 65 کروڑ روپے کے ہیروئن اور منشیات بنانے کے سامان برآمد کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دو لاکھ 70 ہزار روپے سے زائد نقد کی برآمدگی ہوئی ہے۔ فی الحال تلاشی مہم جاری ہے۔ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری جلد از جلد ہو سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.