ETV Bharat / bharat

UP Assembly Election: پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچے پارٹی امیدواروں کے بڑے بڑے دعوے

author img

By

Published : Jan 17, 2022, 9:39 PM IST

نوئیڈا اسمبلی حلقہ Noida Assembly constituency سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچے سماج وادی پارٹی کے سنیل چودھری نے کہا کہ 'عوام کو راجہ کی نہیں خادم کی ضرورت ہے۔ وہیں جیوراسمبلی حلقہ Jewar Assembly constituency سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچے آر ایل ڈی اور سماج وادی پارٹی RLD and Samajwadi Party کے مشترکہ امیدوار اوتار سنگھ بھڈانہ نے کہا کہ' میں ٹریکٹر پر سوارہو کر اسی لیے آیا ہوں تاکہ میں کسانوں کو بتاسکوں کہ میں ان کو حقوق دلانے کے لیے کام کروں گا۔

ایس پی اور آر ایل ڈی کے امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچے
ایس پی اور آر ایل ڈی کے امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچے

جیوراسمبلی حلقہ سے آر ایل ڈی اور سماج وادی پارٹی کے مشترکہ امیدوار Joint Candidate Of RLD and Samajwadi Party اوتارسنگھ بھڈانہ پیر کو اپنی پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لیے ٹریکٹر پر سوار ہو کر کلکٹریٹ پہنچے اور پرچہ نامزدگی داخل کی۔ اوتار سنگھ بھڈانہ نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی پر شدید نکتہ چینی Criticism of Bharatiya Janata Party بھی کی۔

اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا اسمبلی حلقہ Noida Assembly constituency سے سماج وادی پارٹی کے سنیل چودھری نے تیسری بار پرچہ نامزدگی داخل کی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کو راجہ کی نہیں خادم کی ضرورت ہے۔ اس کردار کو ہم نبھائیں گے۔
وہیں جیور اسمبلی حلقہ سے آر ایل ڈی اور سماج وادی پارٹی کے مشترکہ امیدوار اوتار سنگھ بھڈانہ پیر کو اپنی پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لیے ٹریکٹر پر سوار ہو کر کلکٹریٹ پہنچے اور پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اوتار سنگھ بھڈانہ نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی پر شدید نکتہ Criticism of Bharatiya Janata Party چینی کی۔

اوتار سنگھ بھڈانہ نے کہاکہ جیور ہوائی اڈہ کا منصوبہ کافی عرصہ پہلے مکمل ہوا تھا، لیکن ابھی تک کچھ بھی نہیں کیا گیا، کسانوں کے گھر تباہ ہوئے ، انہوں نے کہا کہ میں گوتم بدھ نگر کا ووٹر ہوں، اس لیے میں درد کو سمجھتا ہوں۔ جب ہماری حکومت بنے گی میں کسانوں کے مسائل سب سے پہلے اٹھاؤں گا۔


اوتار بھڈانہ نے مزید کہا کہ میں ٹریکٹر پر سوار ہو کر اسی لیے آیا ہوں تاکہ میں کسانوں کو بتاسکوں کہ میں ان کو حقوق دلانے کے لیے کام کروں گا۔ اس بار اتر پردیش میں ایس پی کی حکومت بنے گی۔ بی جے پی حکومت نے بھلے ہی کسانوں کو ان کا حق نہیں دیا، اگر ہماری حکومت بنی تو تمام کسانوں کو ان کے حقوق ملیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.