ETV Bharat / bharat

Shraddha Walker Murder Case شردھا کے والد وکاس واکر نے ملزم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Nov 15, 2022, 7:41 PM IST

شردھا کے والد وکاس واکر نے ملزم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا
شردھا کے والد وکاس واکر نے ملزم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا

شردھا کے والد وکاس واکر نے ملزم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دہلی پولیس پر بھروسہ ہے اور تفتیش صحیح سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ شردھا اپنے چچا کے قریب تھی، وہ مجھ سے زیادہ بات نہیں کرتی تھی۔ میرا آفتاب سے کبھی رابطہ نہیں رہا۔ Shraddha Walker Murder Case

ممبئی: مہاراشٹر کی ایک لڑکی شردھا واکر کو دہلی میں رہنے والے اس کے ساتھی آفتاب نے مبینہ طور پر قتل کر دیا۔ اس معاملے پر شردھا کے والد وکاس واکر نے ملزم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دہلی پولیس پر بھروسہ ہے اور تفتیش صحیح سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ شردھا اپنے چچا کے قریب تھی، وہ مجھ سے زیادہ بات نہیں کرتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میرا آفتاب سے کبھی رابطہ نہیں رہا۔ Shraddha's Father Demands Death Penalty For Aftab

شردھا کے والد وکاس مدن واکر نے بتایا کہ اس معاملے میں پہلی شکایت میں نے ممبئی کے وسائی میں درج کرائی تھی۔ خاندان کو شردھا اور آفتاب کے تعلقات کے بارے میں 18 ماہ بعد پتہ چلا۔ شردھا نے سال 2019 میں اپنی ماں کو بتایا کہ وہ آفتاب کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں ہے۔ میں اور میری بیوی نے اس کی مخالفت کی۔ تب شردھا نے غصے میں آکر کہا کہ میری عمر 25 سال ہو گئی ہے۔ مجھے اپنے فیصلے خود لینے کا پورا حق ہے۔ میں آفتاب کے ساتھ لیو ان میں رہنا چاہتی ہوں۔ میں آج سے تمہاری بیٹی نہیں ہوں۔ یہ کہہ کر وہ گھر سے نکلنے لگی۔ ہم نے منانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانی اور آفتاب کے ساتھ چلی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ دنوں بعد شردھا کی والدہ کا انتقال ہو گیا۔ ماں کی موت کے بعد شردھا نے ایک یا دو بار مجھ سے بات کی۔ تب اس نے بتایا کہ آفتاب کے ساتھ اس کے تعلقات میں تلخی آ گئی ہے۔ اس دوران وہ ایک بار گھر بھی آئی اور بتایا کہ آفتاب اسے مارتا ہے۔ تب میں نے اسے گھر واپس آنے کو کہا۔ لیکن آفتاب کے سمجھانے پر وہ اس کے ساتھ پھر واپس چلی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بیٹی اگر میری بات مانتی تو آج زندہ ہوتی۔ افسوس اس بات کا ہے کہ بیٹی نے محبت میں ضد کی وجہ سے میری بات نہیں مانی۔

واضح رہے کہ 26 سالہ شردھا ممبئی کے ملاڈ کی رہنے والی تھی۔ یہاں وہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے کال سینٹر میں کام کرتی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ جوڑا 2022 میں دہلی شفٹ ہونے سے پہلے 2019 میں لیو ان ریلیشن شیپ میں آیا تھا۔ وہ کچھ عرصہ مہاراشٹر میں رہے، پھر دہلی شفٹ ہو گئے۔ پولیس کے مطابق وہ مارچ اپریل میں ہل اسٹیشن بھی گیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Shraddha Murder Case پولیس شردھا کے جسمانی اعضاء کی تلاش میں سرگرم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.