ETV Bharat / bharat

Shab-e-Miraj-Un-Nabi: شبِ معراج النبی ﷺمبارک ہو

author img

By

Published : Feb 28, 2022, 11:03 PM IST

معراج النبیﷺ Shab-e-Miraj-Un-Nabi کے مبارک موقع پر معروف سماجی کارکن و قومی ایوارڈ یافتہ محمود علی خان نے تمام اہل اسلام کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کیا ہے،اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ' نبی آخرالزماں محمد مصطفیﷺ کے تمام معجزات میں سے معجزہ معراج النبیﷺ ایک بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ وہ مبارک سفر جس سے ہم تمام امت محمدیہﷺ کو نماز جیسی عظیم عبادت ملی۔

Shab-e-Miraj-Un-Nabi
شبِ معراج النبی ﷺمبارک ہو

ریاست آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی کارکن و قومی ایوارڈ یافتہ محمود علی خان نے شب معراج النبیﷺ Shab-e-Miraj-Un-Nabi کی مناسبت سے تمام برادران وطن کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کیا ہے۔

شبِ معراج النبی ﷺمبارک ہو

انہوں نے اپنے پیغام میں تمام اہل اسلام کو مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ معراج النبی ﷺ کی حقیقت اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ معراج النبیﷺ کے تمام معجزات میں سے معجزہ معراج النبیﷺ ایک بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ وہ مبارک سفر جس سے ہم تمام امت محمدیہﷺ کو نماز جیسی عظیم عبادت ملی، آقائے دوجہاں کو اس عظیم معراج کے ذریعہ جو بلندی اور عظمت بارگاہ الہی میں نصیب ہوئی وہ آپ کی عظیم ذات کے ساتھ خاص ہے۔

مزید پڑھیں: شب معراج کے موقع پر ملک میں امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعا کا اہتمام

انہوں نے کہا کہ 'شب معراج ایک مقدس رات ہے، شب معراج سے ہمارے عقیدے کا گہرا تعلق ہے، شب معراج کا انکار کرنے والا ہرگز پیارے نبیﷺ کا امتی نہیں ہوسکتا۔ شب معراج کے بغیر دین کا وجود ممکن نہیں، کیونکہ سرور کائنات کی معرفت شب معراج میں اللہ رب ذوالجلال کے وجود کی گواہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.