ETV Bharat / bharat

سائرہ بانو اب بھی آئی سی یو میں داخل، اداکارہ کا اینجیوگرافی کرانے سے انکار

author img

By

Published : Sep 3, 2021, 12:42 PM IST

ڈاکٹر کے مطابق دل کی تشخیص کے بعد سائرہ بانوکوانجیو گرافی کا مشورہ دیا گیا لیکن سائرہ بانو نے آپریشن کرانے سے انکار کردیا۔

دلیپ کمار کے جانے کے بعد سائرہ بانوذہنی تناو سے جھونجھ رہی ہے
دلیپ کمار کے جانے کے بعد سائرہ بانوذہنی تناو سے جھونجھ رہی ہے

اداکارہ سائرہ بانو کو اسپتال کے کیئر یونٹ میں رکھا گیا۔

ڈاکٹر کے مطابق دل کی تشخیص کی گئی جس کے بعد ڈاکٹر نے انہیں انجو گرام کا مشورہ دیا، لیکن سائرہ بانو نے انکار کردیا۔

77 سالہ فلم پڑوسن کی اداکارہ سائرہ بانو جو حال ہی میں اپنے شوہر دلیپ کمار کو کھو چکی ہے۔

28 اگست کو سانس لینے کی دشواری اور ہائی بلڈ پریشر اور ذیابسطین کی شکایات کے سبب انہیں ہندوجا اسپتال میں داخل کروایا گیاتھا۔

سائرہ بانو کے ڈاکٹر نے کہا کہ ایک بار جب وہ اجازت دے تو وہ انجو گرافی کر سکتے ہیں۔

مزید کہا کہ سائرہ بانو دلیپ کمار کی موت کے بعد ذہنی تناو سے جوجھ رہی ہے۔ وہ گھر جانا چاہتی ہے۔

وہ ٹھیک سے نیند نہیں لے پارہی ہے۔

اداکارہ کو آئی سی یو سے ڈسچارج کیا جا سکتا ہے اور جلد ہی ایک کمرے میں منتقل کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ان کے شوہر دلیپ کمار شہنشاہ جذبات 7 جولائی کو 98 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد رخصت ہوگئے۔

ان دونوں نے ساتھ میں کئی فلمیں بھی کی جس میں سگینا اور گوپی شامل ہے۔

ان کی شادی 1966 میں ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:سائرہ بانو کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں داخل

سائرہ بانو نے اپنے کرئیر کا آغاز شمعی کپور کے ساتھ 1961 فلم جنگلی سے کیا۔

اور اس کے بعد وہ کئی فلموں میں نظر آئی۔جس میں قابل ذکر بلف ماسٹر جھک گیا آسمان ،آئی ملن کی بیلا، پیار محبت، وکٹوریہ نمبر 203 ، آدمی اور انسان ریشما کی ڈوری شاگرد اور دیوانہ قابل ذکر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.