ETV Bharat / bharat

Red Fort to remain shut for visitors from January 22-26: یوم جمہوریہ کے پیش نظر لال قلعہ 26 جنوری تک بند

author img

By

Published : Jan 20, 2022, 12:24 PM IST

یوم جمہوریہ کے پیش نظر لال قلعہ 26 جنوری تک بند
یوم جمہوریہ کے پیش نظر لال قلعہ 26 جنوری تک بند

لال قلعہ کو عام لوگوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ Red Fort Closed اس کے ساتھ چاندنی چوک کے سامنے لال قلعہ Red Fort کے گیٹ اور شانتی ون سے لال قلعہ کی طرف آنے والی سڑک پر پولیس کا بھاری بندوبست ہے۔ یوم جمہوریہ کی پریڈ کے موقع پر لال قلعہ پر جھانکی بھی انڈیا گیٹ سے اختتام پذیر ہوتا ہے۔

یوم جمہوریہ کی پریڈ سے قبل دہلی پولیس نے حفاظتی نظام کو مضبوط بناتے ہوئے 22 سے 26 جنوری تک دہلی کے لال قلعے کو عام لوگوں کے لیے بند کر دیا ہے۔ Red Fort Closed یوم جمہوریہ کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے دہلی پولیس مستعد ہے اور یوم جمہوریہ پریڈ سے پہلے دہلی پولیس نے حفاظتی انتظامات کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا ہے۔ Red Fort closed till January 26 in view of Republic Day

پولیس کے سینئر افسر نے بتایا کہ یوم جمہوریہ کی سکیورٹی کو دیکھتے ہوئے خصوصی کمانڈوز تعینات کیے گئے ہیں جو کہ جدید ہتھیار سے لیس ہیں۔


سینئر پولیس افسر نے کہا کہ لال قلعہ کی حفاظت کی ذمہ داری دہلی پولیس کی ہے۔ یوم جمہوریہ سے قبل حفاظتی انتظامات کرنے کے لیے ایسے اقدامات کرنا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ہی لال قلعہ کے علاقے میں داخل ہونے والے پیرا ملٹری فورسز اور دہلی پولیس کے تمام اہلکار سخت حفاظتی چیکنگ کے عمل سے گزریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر ایک کے پاس شناختی کارڈ کا ہونا بھی ضروری ہے تاکہ ملزم کی شناخت ہو سکے۔

مزید پڑھیں:۔ لال قلعہ تا فتح پوری سڑک پر گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی

پولیس ہر سال یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کو عام لوگوں کے لیے بند کر دیتی ہے۔ اس دوران عام لوگوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہے۔


واضح رہے کہ لال قلعہ کی حفاظت دہلی پولیس، فوج اور نیم فوجی دستوں کے ذریعے سنبھالی جاتی ہے تاکہ سیکورٹی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔ اس کے لیے لال قلعہ پہلے ہی عام لوگوں کے لیے بند ہے۔ اس کے ساتھ چاندنی چوک کے سامنے لال قلعہ کے گیٹ اور شانتی ون سے لال قلعہ کی طرف آنے والی سڑک پر پولیس کا بھاری بندوبست ہے۔ یوم جمہوریہ کی پریڈ کے موقع پر لال قلعہ پر جھانکی بھی انڈیا گیٹ سے اختتام پذیر ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.