ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra میری شبیہ بگاڑنے میں ہورہے کروڑوں روپے خرچ کا مجھے فائدہ ہورہا ہے، راہل گاندھی

author img

By

Published : Nov 28, 2022, 7:26 PM IST

میری شبیہ بگاڑنے میں ہورہے ہزاروں روپے خرچ کا مجھے فائدہ ہورہا ہے، راہل گاندھی
میری شبیہ بگاڑنے میں ہورہے ہزاروں روپے خرچ کا مجھے فائدہ ہورہا ہے، راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی نے اب تک ان کی شبیہ کو خراب کرنے میں ہزاروں کروڑ روپے ضائع کیے ہیں۔ اس میں بی جے پی کے لیے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اتنا خرچ کرنے کے باوجود میری شبیہ خراب ہونے کے بجائے بہتر ہو رہی ہے۔Rahul Gandhi Slams BJP and RSS

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے ان کی شبیہ کو خراب کرنے پر ہزاروں کروڑ روپے خرچ کیے ہیں، لیکن انہیں نقصان ہونے کے بجائے اس سے فائدہ ہورہا ہے۔ کنیا کماری سے کشمیر تک 3500 کلومیٹر سے زیادہ طویل بھارت جوڑو یاترا کے 82 ویں دن پیر کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اب تک ان کی شبیہ کو خراب کرنے میں ہزاروں کروڑ روپے ضائع کیے ہیں۔ اس میں بی جے پی کے لیے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اتنا خرچ کرنے کے باوجود میری شبیہ خراب ہونے کے بجائے بہتر ہو رہی ہے اور بی جے پی کی اس کوشش سے انہیں زیادہ فائدہ ہورہا ہے۔ انہوں نے بی جے پی کی طرف سے ہورہے حملوں کی وجہ سے حاصل ہونے والے فائدے کو بتاتے ہوئے کہا کہ سچ ان کے ساتھ ہے اور سچ کو مٹایا نہیں جا سکتا، اس لیے سچائی پر ہورہے حملوں سے انہیں فائدہ ہورہا ہے۔Rahul gandhi slams bjp and rrs in bharat jodo yatra

مزید پڑھیں:۔ Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا نے ملک کے سیاسی منظر نامے کو بدل دیا ہے، کانگریس

انہوں نے کہا کہ بی جے پی مجھ پر ذاتی حملہ کر رہی ہے۔ ایسے حملوں کی خاص بات یہ ہے کہ جب آپ بڑی طاقتوں سے لڑیں گے تو آپ پر ذاتی حملے ضرور شروع ہو جائیں گے۔ بی جے پی مجھ پر ذاتی حملے کر رہی ہے۔ میری شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ حملے میرے لیے یہ سیکھنے کا ایک موقع ہیں کہ اب کس راستے پر جانا ہے اس لیے یہ کہہ رہا ہوں، ان ذاتی حملوں سے مجھے فائدہ ہو رہا ہے۔ میں آر ایس ایس اور بی جے پی کی سوچ کو ٹھیک سے سمجھ رہا ہوں اور صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہوں۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر حکومت کو سختی سے چلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک متحرک ملک ہے اور یہاں سختی سے حکومت نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس سختی سے حکومت کر رہے ہیں۔ ملک کو عوام کے مطابق چلایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کو بی جے پی اور آر ایس ایس کے مطابق نہیں چلنا چاہئے بلکہ ملک کو اس طرح چلایا جانا چاہئے جس طرح سے لوگ ملک کو چلانا چاہتے ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.