ETV Bharat / bharat

پیگاسس اور کسانوں کے مسئلے پر راہل کی قیادت میں اپوزیشن کی میٹنگ، پارلیمنٹ تک سائیکل مارچ

author img

By

Published : Aug 3, 2021, 11:16 AM IST

Updated : Aug 3, 2021, 11:43 AM IST

زرعی قوانین اور پیگاسس کے مسئلے پر متحد ہو کر آواز اٹھانے کے لیے مختلف اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے آج نئی دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں ناشتے کی میٹنگ کی۔

مہنگائی کے مسئلے پر راہل گاندھی کا پارلیمنٹ تک سائیکل مارچ
مہنگائی کے مسئلے پر راہل گاندھی کا پارلیمنٹ تک سائیکل مارچ

پیگاسس جاسوسی معاملہ، تینوں زرعی قوانین اور مہنگائی کے مسئلے پر متحد ہو کر آواز اٹھانے کے لیے، مختلف اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے منگل کو کانسٹیٹیوشن کلب میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی زیر قیادت ناشتے کی میٹنگ میں شرکت کی۔

اس میٹنگ میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے مسائل پر آپس میں بحث کر سکتی ہیں لیکن پیگاسس، کسانوں کے مسائل اور پٹرول اور ڈیزل کے مسئلے پر ہم سب کو متفقہ طور پر آواز اٹھانی چاہیے۔

پیگاسس اور کسانوں کے مسئلے پر راہل گاندھی کا پارلیمنٹ تک سائیکل مارچ

وہیں، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مہنگائی اور پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف کانسٹی ٹیوشن کلب سے پارلیمنٹ تک سائیکل مارچ نکالا جس میں اپوزیشن کے تمام رہنماؤں نے شرکت کی۔

پیگاسس اور کسانوں کے مسئلے پر راہل گاندھی کا پارلیمنٹ تک سائیکل مارچ

وہیں، اس اجلاس میں تقریباً کانگریس کے 100 اراکین پارلیمان کے علاوہ ترنمول کانگریس، این سی پی، شیو سینا، سی پی آئی (ایم)، سی پی آئی، آر جے ڈی اور سماج وادی پارٹی سمیت مختلف اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ آئی یو ایم ایل، آر ایس پی، کے سی ایم اور آر ایس پی، جھامومو ، جے کے این سی کے رہنما بھی موجود تھے۔

راہل گاندھی کے اس اجلاس سے عام آدمی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی نے کنارہ کیا۔

اپوزیشن کی میٹنگ میں کانگریس لیڈر ملیکارجن کھڑگے نے کہا کہ حکومت ہماری نہیں سن رہی، ہمیں سڑک سے پارلیمنٹ تک لڑنا پڑے گا۔ جیسے کورونا پر بحث ہوئی، اسی طرح پیگاسس کے مسئلے پر بھی بات ہونی چاہیے۔

Last Updated : Aug 3, 2021, 11:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.