ETV Bharat / bharat

Martyrs Wife Protest پلوامہ حملہ میں ہلاک جوانوں کی بیواؤں کو احتجاجی مقام سے ہٹادیا گیا

author img

By

Published : Mar 10, 2023, 4:38 PM IST

پلوامہ حملہ میں ہلاک شدہ جوانوں کی بیواؤں کو احتجاجی مقام سے ہٹایا گیا
پلوامہ حملہ میں ہلاک شدہ جوانوں کی بیواؤں کو احتجاجی مقام سے ہٹایا گیا

سچن پائلٹ کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے والی پلوامہ حملہ میں ہلاک ہوئے سی آر پی ایف جوانوں کی بیویاں احتجاجی مقام سے غائب ہیں۔ کیروڈی لال مینا کے حامیوں کا الزام ہے کہ پولیس نے تینوں کو ان کے حامیوں کے ساتھ صبح 3:00 بجے گرفتار کر لیا ہے۔

جے پور: راجستھان کے جے پور میں گزشتہ 11 دنوں سے احتجاج کرنے والی سی آر پی ایف جوانوں کی بیویاں احتجاجی مقام سے غائب ہیں۔ ایم پی کیروڑی لال مینا کے حامیوں کا الزام ہے کہ پولیس نے تینوں کو ان کے حامیوں کے ساتھ صبح 3:00 بجے گرفتار کر لیا ہے، ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ بتا دیں کہ گزشتہ 3 دنوں سے راجیہ سبھا ایم پی کیروڑی لال مینا تینوں جوانوں کی بیویوں کے ساتھ سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ کے بنگلے کے باہر دھرنے پر بیٹھے تھے۔ جمعرات کو ایم پی کروڑی لال مینا نے تینوں کے ساتھ وزیر اعلی کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کیا تھا، اس دوران کافی ہنگامہ ہوا۔

بتایا جا رہا ہے کہ حکومت نے حکمت عملی کے طور پر آدھی رات کو سول لائنز سے احتجاج کرنے والی خواتین کو ہٹا دیا ہے، حالانکہ ایم پی کیروڑی لال مینا 28 فروری سے شہید اسمارک پر احتجاج کر رہے تھے۔ وہ تینوں سی آر پی ایف جوانوں کی بیویوں کے ساتھ 6 مارچ کو سابق وزیر اعلی سچی پائلٹ کے بنگلے پر پہنچے تھے۔ اسی وقت سے پائلٹ کے بنگلے پر دھرنا دینے کی بات چل رہی تھی۔

وہیں سی آر پی ایف جوانوں کی بیویوں کے دھرنے کے درمیان پولیس نے سول لائن سی ایم ہاؤس کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو سیل کر دیا ہے۔ پولیس نے چاروں سڑکوں پر بیری کیٹ لگائے ہیں۔ کسی بھی نامعلوم شخص کو وزیراعلی ہاؤس کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہے۔ مقامی لوگوں کے علاوہ پولیس کسی کو بھی بغیر کسی وجہ کے سی ایم ہاؤس کے ارد گرد جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کل دیر رات دھرنے والی جگہ سے کروڑی لال مینا اور تینوں بیواؤں کو اٹھانے کے بعد پولیس نے اب یہ حکمت عملی اپنائی ہے۔

واضح رہے کہ دھرنے پر بیٹھی بلوامہ حملے کے شہید روہناش لامیا کی اہلیہ منجو اور جنت رام گرجر کی بیوی سندری دیوی کا مطالبہ ہے کہ کالج اور اسکول کا نام ان کے شہید شوہروں کے نام پر رکھا جائے اور ان کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ ان کے بہنوئی کو نوکریاں دی جائیں۔ وہیں دوسری جانب شہید پیمراح مینا کی اہلیہ مدھو بالا مینا نے مطالبہ کیا ہے کہ سنگوڈ چوراہے پر ان جے شوہر کا مجسمہ نصب کیا جائے اور ایک اسکول کو شہداء کے نام سے منسوب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: Protest Against Government پلوامہ حملے میں جاں بحق تین فوجیوں کی بیواؤں کا راجستھان حکومت کے خلاف احتجاج

وہیں دوسری طرف حکومت اسکول، کالج اور سڑک کا نام تبدیل کرنے کے حوالے سے تیار ہے، لیکن سنگوڈ چوراہے پر دو شہیدوں کے مجسمے پہلے ہی نصف ہیں، لہذا حکومت کے سامنے چیلنج یہ ہے کہ ایک جگہ پر تین مجسمے کیسے نصب کیے جائیں۔ ساتھ ہی منجو اور سندری دیوی کے بہنوئی کو نوکری دینے کے مطالبے پر حکومت کا کہنا ہے کہ صرف بیوی، بیٹے یا بیٹی کو ہی نوکری دی جا سکتی ہے۔ کسی رشتہ دار کو ان کا حق مار کر نوکری دینا ممکن نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.