ETV Bharat / bharat

Protests over Inflation: مہنگائی کے خلاف مختلف ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے

author img

By

Published : Apr 9, 2022, 7:50 PM IST

ملک میں مہنگائی کو لے کر احتجاجی مظاہرہ
ملک میں مہنگائی کو لے کر احتجاجی مظاہرہ

مختلف ریاستوں میں آر ایل ڈی، کانگریس، ٹی ایم سی سمیت مختلف پارٹیوں کے اعلیٰ رہنماؤں نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ حزب اختلاف نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پانچ ریاستوں کے انتخابات کے بعد مرکزی حکومت نے مہنگائی کے طور پر عوام کو تحفہ دیا ہے۔ رسوئی گیس کی قیمت میں 250 روپیوں کا اضافہ کرنے کے ساتھ ضروری ادویات کی قیمتوں میں 11 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ Protests over Inflation

ملک کی کئی ریاستوں میں آر ایل ڈی، کانگریس، ٹی ایم سی نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسی درمیان سہارنپور میں راشٹریہ لوک دل کے کارکنان نے پارٹی کے قومی صدر جینت چودھری کی ہدایت پر لوک سنکلپ سمیتی کے ممبر چودھری نیرپال سنگھ کی قیادت میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند کو میمورنڈم بھیجا گیا۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق راشٹریہ لوک دل کے کارکنان حقیقت نگر رام لیلا گراؤنڈ میں دھرنے کے مقام پر جمع ہوئے اور بے لگام مہنگائی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے دھرنے پر بیٹھ گئے۔

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نیرپال سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت نے ڈیزل، پیٹرول، رسوئی گیس، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کرکے کسانوں، تاجروں اور عام لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔ حکومت عوام کو پریشان رکھنا چاہتی ہے۔ بنیادی مسائل کے بجائے ذات پات اور مذہبی مسائل میں الجھا کر رکھنا چاہتی، چودھری نیرپال سنگھ نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں 20-20 روپے فی لیٹر پٹرول کی قیمت کم کی جائے، کھانا پکانے والی گیس پر 500 روپے کی کمی کی جائے۔ Protests over Inflation

راشٹریہ لوک دل کے کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ

نیرپال سنگھ نے مرکزی حکومت کو خبردار کیا کہ اگر 15 دنوں کے اندر قیمتیں کم نہیں کی گئیں تو راشٹریہ لوک دل کے کارکن سڑکوں پر اتریں گے۔ چودھری اروند ملک نے کہا کہ حکومت نے ٹول ٹیکس میں اضافہ کرکے ملک کے 130 کروڑ عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔سبھی کو ٹول ٹیکس میں پچاس جبکہ کسانوں کو مکمل چھوٹ ملنی چاہئے،اس دوران بڑی تعداد میں کارکنان موجودرہے۔

راجستھان میں مہنگائی کے خلاف کانگریس پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

وہیں راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع سول لائنس علاقے میں آج مہنگائی کو لے کر کانگریسی پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ راجستھان کانگریس پارٹی کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا کی قیادت میں کیا گیا۔ اس احتجاجی مظاہرے میں راجستھان حکومت کے کابینہ وزیر سمیت کانگریس پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان شریک ہوئے۔

راجستھان میں مہنگائی کے خلاف کانگریس پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

اس احتجاجی مظاہرے میں راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت بھی شرکت کرنے والے تھے، ان کے پروگرام کو ملتوی کردیا گیا، یہاں سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ جس طرح سے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی مکیش امبانی، اڈانی سمیت اپنے دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے غریب آدمی پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہے ہیں، یہ غلط بات ہے۔

پارٹی کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ جب 2014 میں ملک کے وزیراعظم کے طور پر منموہن سنگھ اپنی خدمات انجام دے رہے تھے، تو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کافی کم تھی، اس وقت بی جے پی کے عہدیداران کہا کرتے تھے ہماری حکومت بنے گی تو ہم لوگ عوام کے فائدے کے لیے مہنگائی کو قابو کر لیں گے، لیکن آج حکومت بھی بن چکی ہے اور مہنگائی آسمان کی بلندیوں پر پہنچ چکی ہے، لیکن پھر بھی ابھی مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے کسی طرح سے کوئی کوشش مرکزی حکومت کی جانب سے نہی کی جا رہی ہے۔ عہدیداران کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو کافی افسوس ہے کہ پارلیمنٹ میں مہنگائی کو لے کر کوئی بات نہیں کی جا رہی ہے، غریب لوگوں پر مہنگائی کا اثر کافی پڑ رہا ہے۔

تلنگانہ کانگریس کا مہناگئی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

تلنگانہ کانگریس صدر یونت ریڈی کی ہدایت پر پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف ضلعی کلکٹرز دفاتر کے روبرو دھرنا دیا۔ اس سلسلے کے تحت وقارآباد ضلعی کلکٹر دفتر کے روبرو کانگریس قائدین اور کارکنان نے احتجاجی دھرنا منظم کیا۔ ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی سربراہ و سابق ایم ایل اے ٹی رام موہن ریڈی کی قیادت میں مذکورہ دھرنا منظم کیا گیا۔

تلنگانہ کانگریس کا مہناگئی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اس موقع پر خطاب کرتے ہوے ٹی رام موہن ریڈی نے ریاستی اور مرکزی حکومتوں پر الزام عائد کیا کہ وہ ہر محاذ پر ناکام ہوچکے ہی،ں بالخصوض پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں کو قابو نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے عام آدمی پریشان ہے۔ اُنہوں نے ریاستی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری ٹیکس میں کمی کرتے ہوئے قیمتوں پر قابو پائے اور عوام کو راحت بخشے، اس دھرنے سے کانگریس ضلعی قائدین اور منڈل سطح کے قائدین نے بھی خطاب کیا۔ بعد ازاں ایک میمورنڈم اعلی عہدیدار کو پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونے سے مرکزی حکومت کو عوام پر مالی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ ملک کی پانچ ریاستوں میں انتخابات تک مرکز نے 137 دنوں تک تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا تھا۔ لیکن اب 13 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12 بار اضافہ گیس کی قیمتیں حد سے زیادہ پہنچنے پر عام حالات ناقابل برداشت ہیں۔قیمتیں بہت بڑھنے سے عام آدمی کے لیے حالات ناقابل برداشت ہو گئے۔

رسوئی گیس کی قیمت جو 2014 میں 414 روپے تھی، آج 1030 روپے ہو گئی ہے۔ 2014 میں پٹرول کی قیمت 71.41 لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 2014 میں 55.49 لیٹر تھی۔ اس وقت پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے تمام اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ مرکزی حکومتیں پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس کی شکل میں عوام کو چوس رہی ہیں۔ ڈیزل پر 50 روپے سے زیادہ ٹیکس بھی لگا رہے ہیں۔ گیس اور پٹرول پر زیادہ رقم لی جارہی ہے۔

ممتا بنرجی نے مہنگائی کو لیکر مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کی

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بے قابو مہنگائی کو لیکر مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پانچ ریاستوں کی انتخابات کے بعد مرکزی حکومت نے مہنگائی کے طور پر عوام کو تحفہ دیا ہے۔ رسوئی گیس کی قیمت میں 250 روپئے کا اضافہ، ضروری ادویات کی قیمتوں میں 11 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے نبنو میں مہنگائی کو لیکر میٹنگ کے دوران مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کی اور مہنگائی پر قابو پانے کے لئے بازاروں پر نظر رکھنے کی ہدایت دی۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ پیٹرول کی قیمت 120 روپے سے بھی زائد ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ کئی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور عام لوگوں کی مشکلیں دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔

ممتا بنرجی نے مہنگائی کو لیکر مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کی

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سلسلے میں اعلی افسران کے ساتھ نبنو میں ایک اہم میٹنگ کے دوران صورتحال کا جائزہ لیا اس دوران وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت پر مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہونے کا الزام لگاتے ہوئے رسوئی گیس، پٹرول اوت ڈیزل، ضروری اودوہیات اور ٹول ٹیکس میں اضافہ کرنے پر مرکزی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی۔

یہ بھی پڑھیں: مظفر نگر: بھارتیہ کسان یونین کا مہنگائی کے خلاف احتجاج


ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.