ETV Bharat / bharat

Priyanka Gandhi Bihar Visit پرینکا گاندھی فروری ماہ میں بہار کا دورہ کریں گی

author img

By

Published : Jan 12, 2023, 12:55 PM IST

پرینکا گاندھی فروری مہینے میں بہار کا دورہ کریں گی جب کہ بھارت جوڑو یاترا کے اختتام پر راہل گاندھی کا بہار کا دورہ متوقع ہے۔ Bharat Jodo Yatra

Priyanka Gandhi Bihar Visit
پرینکا گاندھی کا بہار دورہ
بہار ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ

پٹنہ: بھارت جوڑو یاترا کی کامیابی سے خوش بہار ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ نے ریاستی ہیڈ کوارٹر 'صداقت آشرم' میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا غیر سیاسی پروگرام ہے۔ یاترا کے توسط سے کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی کے پیغام کو ریاست کے گاؤں گاؤں اور گھر گھر پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ریاست گیر بھارت جوڑو یاترا میں کسی ریاست کے لیے یہ پہلا موقع تھا جب کانگریس کے قومی صدر ملیکارجن کھڑگے نے کسی ریاست کی یاترا کو ہری جھنڈی دکھائی اور کثیر تعداد میں لوگوں کو خطاب کیا۔

ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ نے کہا کہ 'بہار میں اس یاترا سے عوام میں امید پیدا ہوئی ہے کہ بی جے پی کی عوام مخالف پالیسی کے خلاف کانگریس پوری طاقت سے لڑ رہی ہے۔ انہوں نے دہرایا کہ ملک آر ایس ایس کے ضابطے سے نہیں بلکہ آئین کے مطابق چلے گا اور کانگریس ہمیشہ جمہوریت کی حفاظت کے لیے کھڑی رہے گی۔ ساتھ ہی 2024 کے لوک سبھا انتخاب میں یہ یاترا فیصلہ کن ثابت ہوگی۔ ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ نے کہا کہ مکر سنکرانتی کے سبب ریاستی بھارت جوڑو یاترا 15 جنوری تک کے لیے روک دی گئی ہے۔ اس کے بعد کھگڑیا ضلع سے یہ یاترا 16 جنوری سے شروع ہوگی۔ فروری کے پہلے ہفتے میں پٹنہ کے گاندھی میدان میں پرینکا گاندھی سمیت دیگر لیڈران کی آمد ہوگی جب کہ یاترا کے اختتام پر راہل گاندھی کی آمد متوقع ہے۔ پریس کانفرنس میں ریاستی کانگریس میڈیا انچارج راجیش راٹھور، ترجمان آنند مادھو نے بھی خطاب کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.