ETV Bharat / bharat

Prayagraj Violence: پریاگ راج تشدد معاملہ میں پولیس نے امام کو گرفتار کیا

author img

By

Published : Jun 13, 2022, 12:00 PM IST

پریاگ راج میں نماز جمعہ کے بعد ہونے والے تشدد میں اٹالہ مسجد کے موجودہ امام علی احمد کو پولیس نے تشدد کی سازش رچنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ Atala Mosque Imam Ali Ahmed arrested

پریاگ راج تشدد معاملہ میں پولیس نے امام کو گرفتار کیا
پریاگ راج تشدد معاملہ میں پولیس نے امام کو گرفتار کیا

پریاگ راج: ریاست اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں واقع اٹالہ مسجد کے امام علی احمد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ان پر بعد نماز جمعہ ہونے والی ہنگامہ آرائی کی سازش رچنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اتوار کو امام کے علاوہ پولیس نے مزید 23 افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج، فوٹو اور ویڈیوز کی مدد لے رہی ہے۔ اٹالہ مسجد کے موجودہ امام علی احمد پر بھی اٹالہ علاقے میں ہنگامہ آرائی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ امام سمیت 24 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

اس سے قبل پولیس جاوید پمپ سمیت 68 افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج چکی ہے۔ اس طرح پولیس نے ہنگامہ کے دن سے اتوار کی شام تک 92 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس میں چار نابالغ ملزمان بھی شامل تھے۔ پولیس اس معاملے میں دیگر ملزمان کو مختلف ذرائع سے شناخت کرکے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ ضلع پریاگ راج کے خلد آباد تھانہ علاقے کے اٹالہ چوراہے پر بعد نماز جمعہ لوگوں نے گستاخ رسول نُپور شرما کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسے پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعال کیا اور لاٹھی چارج کی۔

مزید پڑھیں:۔ Prophet Remark Row: جاوید پمپ کے گھروالوں نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا

اس تشدد میں کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے اٹالہ مسجد کے موجودہ امام کو سازشی ملزم قرار دیتے ہوئے گرفتار کیا ہے تاہم پولیس کے اعلیٰ حکام نے امام کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.