ETV Bharat / bharat

PM Modi likely to visit Tripura وزیراعظم مودی 18 دسمبر کو تریپورہ کا دورہ کرسکتے ہیں

author img

By

Published : Dec 10, 2022, 4:03 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

وزیر اعظم نریندر مودی 18 دسمبر کو وویکانند اسٹیڈیم سے تریپورہ اسمبلی انتخابات کی مہم کا آغاز کرسکتے ہیں۔ ریاستی انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے کہا، 'تاہم، وزیر اعظم کے دورے کے تفصیلی پروگرام کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے۔ کابینہ میں بحث نہیں کی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی نے گزشتہ دو مہینوں میں تین بار تریپورہ کا دورہ منسوخ کیا ہے۔PM Modi likely to visit Tripura

اگرتلہ: وزیر اعظم نریندر مودی 18 دسمبر کو یہاں وویکانند اسٹیڈیم سے تریپورہ اسمبلی انتخابات کی مہم کا آغاز کرسکتے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، مسٹرمودی میگھالیہ سے واپسی کے دوران یہاں آ سکتے ہیں اور وویکانند اسٹیڈیم میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر سکتے ہیں۔PM Modi likely to visit Tripura

سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ وزیر اعظم 18 دسمبر کو شیلانگ میں ایک میٹنگ میں شرکت کرنے والے ہیں۔ اس میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے شمال مشرقی ریاستوں کے تمام وزرائے اعلیٰ کومدعو کیا گیا ہے۔ اس کے بعد، مودی تریپورہ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا کے ساتھ شیلانگ سے ایک خصوصی پرواز کے ذریعے دوپہرتقریباً ڈیڑھ بجے اگرتلہ پہنچیں گے۔

ریاستی انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے کہا، 'تاہم، وزیر اعظم کے دورے کے تفصیلی پروگرام کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے۔ کابینہ میں بحث نہیں کی گئی۔ وزیر اعظم مودی اگرتلہ میں تین گھنٹے گزاریں گے اور ایک اجتماع سے خطاب کے بعد اسٹیڈیم سے کچھ پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔ کابینہ یا ریاستی پارٹی عہدیداروں کے ساتھ کوئی اور میٹنگ ابھی طے نہیں ہوئی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ ذرائع نے تاہم بتایا کہ وزیر اعظم کا یہ دورہ اگلے سال فروری میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی مہم کے آغاز کا حصہ ہے۔ وزیر اعظم کے دورے کے فوراً بعد ملک بھر کے بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزرا تریپورہ میں سرگرمیاں شروع کریں گے۔ تریپورہ میں انتخابات کرانے کے لیے پہلے ہی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

بی جے پی کی پوری انتخابی ٹیم اب انتخابی ریاستوں تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ پر توجہ مرکوز کریں گی۔ ہر ریاست کے لیے انتخابی حکمت عملیوں کو تجربہ کار پیشہ ور تنظیموں کے مشورے سے پارٹی کی اعلیٰ سطح کے ذریعہ منظور کیاگیاہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر راجیو بھٹاچاریہ نے کہا، "ریاستی حکومت بھی ووٹروں کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے اگلے چند ہفتوں میں سرکاری ملازمین، نوجوانوں اور خواتین کے لیے کئی فوائد کا اعلان کرنے والی ہے۔ انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتوں کو بدنام کرنے کے لیے کئی طرح کے طریقے اپنائے گئے ہیں۔ ہم اپنے کام کی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگیں گے اور لوگ ہمیں ضرور اقتدار میں واپس لائیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی نے گزشتہ دو مہینوں میں تین بار تریپورہ کا دورہ منسوخ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mamata meets Modi ممتا بنرجی اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان جمعہ کو ورچوئل میٹنگ

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.