ETV Bharat / bharat

Mann ki Baat من کی بات، درخت لگانے اور پانی بچانے کی کوششوں کا حصہ بنیں شہری، پی ایم مودی

author img

By

Published : Jul 30, 2023, 1:27 PM IST

درخت لگانے اور پانی بچانے کی کوششوں کا حصہ بنے شہری، پی ایم مودی
درخت لگانے اور پانی بچانے کی کوششوں کا حصہ بنے شہری، پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو من کی بات پروگرام کے ذریعے ہم وطنوں سے خطاب کیا۔ یہ من کی بات کا 103واں ایپی سوڈ تھا۔ پی ایم مودی نے اپنے ریڈیو پروگرام من کی بات میں پانی کے تحفظ، درخت لگانے سمیت کئی دیگر موضوعات کا ذکر کیا۔ Amit Sarovars examples of water conservation

نئی دہلی: آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' کے 103ویں ایپی سوڈ سے پی ایم مودی نے ہم وطنوں سے خطاب کیا۔ 'پانی کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ملک کے مختلف شعبوں میں کی جانے والی کوششوں کا ذکر کیا اور ہم وطنوں سے ان مہمات میں حصہ لینے کی اپیل کی۔ مودی نے کہا، 'بارش کا یہ وقت درخت لگانے اور پانی کے تحفظ کے لیے اہم ہے۔ آزادی کے امرت مہوتسو کے دوران بنائے گئے 60 ہزار سے زیادہ امرت سرووروں میں بھی چمک بڑھی ہے۔ اس وقت 50 ہزار سے زیادہ امرت سروور بنانے کا کام جاری ہے۔ ہمارے اہل وطن پوری آگاہی اور ذمہ داری کے ساتھ پانی کے تحفظ کے لیے نئی کوششیں کر رہے ہیں۔

  • #WATCH दिल्ली में भाजपा के राष्ट्रीय अध्यक्ष जे.पी. नड्डा और अन्य नेता प्रधानमंत्री नरेंद्र मोदी के 'मन की बात' कार्यक्रम को सुन रहे हैं। pic.twitter.com/AkSZpNxpVz

    — ANI_HindiNews (@AHindinews) July 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں: PM Modi on Sports Persons کھلاڑی محنت کرکے ملک کا نام روشن کررہے ہیں، مودی

وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے شہڈول ضلع کے پکاریا گاؤں میں قبائلی برادری کے ذریعہ 100 کنوؤں کی دوبارہ تعمیر اور اتر پردیش میں ایک ہی دن میں 300 ملین درخت لگانے کے ریکارڈ کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کوششیں عوامی شرکت کے ساتھ ساتھ عوامی بیداری کی بھی بہترین مثالیں ہیں۔ مودی نے کہا، "میں چاہوں گا کہ ہم سب درخت لگانے اور پانی کو بچانے کی ان کوششوں کا حصہ بنیں۔" پی ایم مودی نے کہا کہ مجھے ان مسلم خواتین کے خطوط بھی ملے ہیں جو حال ہی میں حج مکمل کرکے واپس آئی ہیں جو بغیر محرم کے حج ادا کیا۔ ان کی تعداد صرف 50 یا 100 نہیں بلکہ 4000 سے زیادہ ہے۔ یہ ایک بڑی تبدیلی ہے۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی حج پالیسی میں تبدیلیوں کو بھی سراہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.