ETV Bharat / bharat

اردو نعرے دینے والے مجاہدین آزادی کی تصویری نمائش کا اہتمام

author img

By

Published : Nov 10, 2021, 3:44 PM IST

exhibition of pictures of freedom fighters raising Urdu slogans
اردو نعرے دینے والے مجاہد آزادی کی تصاویر کی نمائش کا اہتمام

بھوپال میں منگل کو عالمی یوم اردو کے موقع پر آزادی کے لڑائی میں اردو نعرے دینے والے مجاہدین آزادی کی تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا-

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں آج 9 نومبر یعنی علامہ اقبال کے یوم پیدائش کو پرجوش طریقے سے منایا گیا- آج جہاں عالمی یوم اردو پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا، تو وہیں ریٹائرڈ ڈی جی ایم ڈبلیو انصاری نے ان مجاہدین آزادی کی تصویری نمائش کا اہتمام کیا، جنھوں نے اردو زبان میں متعدد بہترین نعرے دیے۔

ویڈیو

اس موقع پر ایم ڈبلو انصاری نے کہا ایک وقت تھا جب ریاست مدھیہ پردیش میں بڑی تعداد میں اردو اسکول ہوا کرتے تھے جو کہ دھیرے دھیرے کم ہوتے جا رہے ہیں۔ ریاستی دور میں بھوپال اور صوبے میں بڑے پیمانے پر اردو زبان کو فروغ حاصل تھا، پر اب یہ زبان زوال پذیر ہے-

آج کی نمائش میں تشریف لائے لوگوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ آج اردو زبان کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ساتھ ہی اردو زبان سے جڑے ان مجاہدین آزادی جنہوں نے آزادی کے لیے بہترین نعرے دیے انہیں منظر عام پر لا کر لوگوں کو بیدار کیا جا رہا ہے-

یہ بھی پڑھیں:

آج اردو کیلئے جاری کاوشوں کے محاسبہ کا دن ہے: پروفیسر شارب ردولوی

آج جہاں عالمی یوم اردو اس طریقے سے منایا گیا تو وہیں اردو صحافت کے دو سو سال پورے ہونے کے موقع پر بھوپال ریاست میں برکت اللہ یونیورسٹی میں محکمہ اردو کھولنے اور اردو صحافت کے کورس چلانے کا مطالبہ کیا گیا-

ریاست مدھیہ پردیش میں آج عالمی یوم اردو کے موقع پر ایم ڈبلو انصاری نے اردو زبان کے فروغ کے لیے ریاست میں اردو کے ادارے کھولنے کا مطالبہ کیا-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.