ETV Bharat / bharat

One Rupee Liter Petrol in Maharashtra: مہاراشٹر میں ایک روپیہ لیٹر فروخت ہوا پٹرول

author img

By

Published : Apr 15, 2022, 8:28 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع شولا پور میں بابا صاحب امبیڈکر اسٹوڈنٹ یونین کی جانب سے ایک پٹرول پمپ پر 1 روپے لیٹر پٹرول دیا گیا۔ اس کے ذریعہ اسٹوڈنٹ یونین نے پٹرول اور ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتوں کے تعلق سے مرکزی حکومت کو پیغام دینے کی کوشش کی۔ Petrol Sold For Rs 1 Per Litre In Solapur

مہاراشٹر میں 1 روپے لیٹر پٹرول فروخت ہوا
مہاراشٹر میں 1 روپے لیٹر پٹرول فروخت ہوا

بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے 131ویں یوم پیدائش کے موقع پر جمعرات کو شولاپور میں 1 روپے لیٹر پٹرول دیا گیا۔ جیسے ہی یہ خبر لوگوں تک پہنچی ڈفرن چوک کے پٹرول پمپ پر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ حالات کچھ ایسے بن گئے کہ پٹرول پمپ مالک نے بھیڑ کو سنبھالنے کے لیے پولیس سے تحفظ کی درخواست کی۔ اس کا اہتمام بابا صاحب امبیڈکر اسٹوڈنٹ یونین نے پٹرول اور ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتوں کے تعلق سے مرکزی حکومت کو پیغام دینے کے لیے کیا تھا۔ 1 Liter Petrol In Solapur

منتظمین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کو پیغام دینے کے لیے پیٹرول 1 روپے میں دستیاب کرایا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک طرف عام لوگ دن بہ دن مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ دوسری جانب اس کے ساتھ ہی پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ ایسے میں مرکزی حکومت کو پیغام دینے کے لیے اس طرح کا پروگرام بنایا گیا تھا۔

آرگنائزر راہل سروگوڈ نے بتایا کہ انہوں نے ایک روپیے میں پٹرول فراہم کرکے مرکزی حکومت کو پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔ 500 لوگوں کو پٹرول دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں سے تقریباً 500 لیٹر پٹرول تقسیم کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کا فائدہ اٹھانے کے لیے صبح سے ہی پٹرول پمپ پر بڑی بھیڑ جمع تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.