ETV Bharat / bharat

Petrol and Diesel Prices Dtable on 76thday: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 76ویں دن بھی مستحکم

author img

By

Published : Jan 19, 2022, 1:18 PM IST

Fuel Price Stable on 76th day
Fuel Price Stable on 76th day

بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل کی سطح پر جانے کے باوجود ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج لگاتار 76ویں دن کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ Fuel Price Stable on 76th day

ایندھن کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی تھی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس ( ویٹ ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد قومی راجدھانی میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

سنگاپور میں آج لندن برینٹ کروڈ 1.25 فیصد اضافے کے ساتھ 88.60 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 1.40 فیصد اضافے کے ساتھ 86.63 ڈالر فی بیرل پر رہا۔

زیادہ تر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( ویٹ ) کو کم کر دیا تھا جب مرکز نے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی تھی، جس سے عام آدمی کو بڑی راحت ملی تھی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔

آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:

میٹرو................پٹرول......................ڈیزل...(روپے فی لیٹر)

دہلی ...............95.41 ............... 86.67

کولکتہ ........... 104.67 ............... 89.79

ممبئی ............ 109.98 ............... 94.14

چنئی ............. 101.40................ 91.43

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.