ETV Bharat / bharat

Mehbooba Mufti on Royal Spring Golf Course رائل سپرنگ گلف کورس کی نجکاری پر محبوبہ مفتی کا ردعمل

author img

By

Published : Mar 5, 2023, 10:38 PM IST

رائل سپرنگ گلف کورس کی نجکاری پر محبوبہ مفتی کا ردعمل
رائل سپرنگ گلف کورس کی نجکاری پر محبوبہ مفتی کا ردعمل

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے رائل سپرنگ گلف کورس کی نجکاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے جموں کشمیر کے اثاثوں اور وسائل کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

سرینگر: جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے رائل سپرنگ گلف کورس کی نجکاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے اثاثوں کو غیر مقامی کاروباروں کو فروخت کرنے کا ایک اور قدم ہے۔ اگر لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ ان کلبز کو چلانے کے اہل نہیں ہے تو ان کو بیچنے کے بجائے انکی حالت بہتر کرنی چاہیے۔ محبوبہ مفتی نے بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت نے جموں کشمیر کے اثاثوں اور وسائل کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گولف کلب محض جائداد نہیں ہے بلکہ ہماری شناخت اور ورثے کا ایک حصہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ انتظامیہ کو ان گلف کلبز کو بیچنے کے بجائے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے ان کو بہتر طریقے سے چلانا چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ نے کشمیر کے سب سے بڑا گلف کورس "رائل سپرنگ گلف کورس" کو کسی نجی کمپنی کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں اس گلف کورس کی جائداد کے تفصیل دستیاب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ جموں کشمیر کے ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈاریکٹر منگا شیرپا نے اس ضمن میں رائل سپرنگ گلف کورس کے سیکرٹری کو مذکورہ گلف کورس کے جائداد اور سہولیات کے متعلق جانکاری دینے کی ہدایت دی ہے۔ رائل سپرنگ گلف کورس سرینگر کے معروف جھیل ڈل کے کنارے زبرون کی پہاڑی کے دامن میں واقع ہے۔ اس کو سنہ 2001 میں مکمل کرکے گلف کے لئے کھول دیا گیا تھا۔ یہ گلف کورس تین سو ایکڑ زمین پر امریکی گلف آرکٹیک رابوٹ جونز نے تعمیر کیا تھا۔ یہ گلف کورس ملک کے سب سے بڑے گلف کورس میں ایک ہے اور اس کورس کی تعمیر کے لئے ہزاروں درخت کاٹے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر: گولفنگ کے ساتھ شعبۂ سیاحت کو فروغ دینے کی پہل

اس وقت نیشنل کانفرس کے صدر فاروق عبداللہ جموں کشمیر کے وزیر اعلٰی تھے اور ان کی دور حکومت میں اس کی تعمیر کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ اس گلف کورس میں جموں کشمیر کے بیروکریٹ، پولیس افسران اور سیاسی لیڑران گلف کھیلتے ہیں جبکہ اس کورس میں قومی سطح کے گلف ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.