ETV Bharat / bharat

پٹنہ: غیرمسلم دانشوروں کا سیرت کانفرنس سے خطاب

author img

By

Published : Oct 21, 2021, 2:14 PM IST

خدا بخش لائبریری میں کتابوں کی نمائش کے بعد نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور کردار کے عنوان پر ایک مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں خاص طور غیر مسلم دانشوران نے شرکت کی اور حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی سے متعلق اہم گفتگو کی۔ دانشوروں کے مطابق حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی سے ہمیں سبق لینے کی ضرورت ہے۔

خدا بخش لائبریری
خدا بخش لائبریری

عالم انسانیت کے لئے سراپا رحمت بن کر تشریف لانے والے آخری بنی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کسی ایک قوم یا مذہب کے نبی نہیں تھے بلکہ آپ تمام مذاہب کے لئے رحمت بن کر آئے اور آپ نے اخوت و محبت کا پیغام دیا۔ یہی وجہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل و کردار کے گرویدہ صرف مسلمان نہیں بلکہ دنیا کی ہر قوم کے لوگ ہیں۔ اسی تناظر میں آج پٹنہ شہر میں واقع خدا بخش لائبریری میں نبی کی سیرت اور ان کی زندگی پر خصوصی کتابوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ نمائش دیکھنے طلباء، ریسرچ اسکالرز و غیر مسلم دانشوروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

خدا بخش لائبریری

اس نمائش میں نبی پاک صل اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے مختلف پہلوں سے متعلق اردو، ہندی اور انگریزی زبانوں میں جیسے سیرت النبی، پیغمبر صحرا، ارشادات نبوی کی روشنی میں نظام معاشرت، اخلاق نبوی، مطالعہ سیرت، خطبات رسول محسن انسانیت، مکتوبات نبوی وغیرہ کے علاوہ مختلف ممالک کے قدیم نامور علماء کرام و ادباء کی تصنیف کردہ اہم اور نادر کتابیں رکھی گئی تھی۔

کتابوں نمائش کے بعد نبی پاک صل اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور کردار کے عنوان پر ایک مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں خاص طور پر غیر مسلم دانشوران نے شرکت کی اور حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی سے متعلق اہم گفتگو کی۔ دانشوروں کے مطابق حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی سے ہمیں سبق لینے کی ضرورت ہے۔
دانشوروں کے مطابق ہم لوگ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیس آف میسنجر کے نام سے یاد کرتے ہیں، لیکن کیا ہم ان کے بتائے ہوئے راستے پر چل رہے ہیں، اس پر ہمیں سنجیدگی سے غور و فکر کی ضرورت ہے ۔
مزید پڑھیں:خدا بخش لائبریری میں نایاب کتابوں کا ذخیرہ

خدا بخش لائبریری کی ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ بیدار نے کہا کہ خدا بخش لائبریری کا مقصد علمی کاموں کے ساتھ ان چیزوں پر بھی توجہ دینا ہے جس سے معاشرے میں سبھی مذاہب کے درمیان آپسی محبت پیدا ہو، نبی پاک صل اللہ علیہ وسلم کی ذات یقیناً ایسی ہے جسے ہر مذاہب کے ماننے والے عظیم ہستی مانتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ آج کے مادیت اور مذاہب کے نام پر ہو رہے تشدد کے درمیان اس طرح کے پروگرام یقیناً ایک خوش آئند قدم ہے، جس سے دو مذاہب کے درمیان چند لوگوں کی وجہ سے پھیلنے والے فرقہ وارانہ ذہنیت کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.