ETV Bharat / bharat

Prophet Remark Row: بی جے پی نُپور شرما کو دہلی کی وزیراعلیٰ کا دعویدار بناسکتی، اویسی

author img

By

Published : Jun 19, 2022, 10:05 AM IST

Updated : Jun 19, 2022, 1:45 PM IST

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے گستاخ رسول نُپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ ان کے خلاف بھارتی قانون کے دائرے میں رہ کر کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔ Owaisi demanded arrest of Nupur Sharma

بی جے پی نوپور شرما کو دہلی کے وزیراعلی کا دعویدار بناسکتی، اویسی
بی جے پی نوپور شرما کو دہلی کے وزیراعلی کا دعویدار بناسکتی، اویسی

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے ایک بار پھر مرکزی حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی ہے۔ نُپور شرما سے اگنی پتھ اسکیم تک جاری ہنگامے کا ذکر کرتے ہوئے اویسی نے حکومت پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نُپور شرما کو گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف بھارتی قانون کے دائرے میں رہ کر کارروائی کی جائے۔ مجھے یقین ہے کہ نُپور شرما چھ سات ماہ میں دوبارہ آئیں گی اور انہیں ایک بڑے رہنما کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ ہو سکتا ہے کہ وہ دہلی کی وزیر اعلیٰ کے عہدے کی دعویدار بن جائیں۔ Owaisi demanded arrest of Nupur Sharma

بی جے پی نُپور شرما کو دہلی کی وزیراعلیٰ کا دعویدار بناسکتی، اویسی

نُپور شرما کے بیان کے بارے میں اویسی نے مزید کہا کہ یہ ہمارے ملک کی حقیقت ہےکہ آپ مسلمانوں کو جتنا گالیاں دیں گے، جتنا بکواس کریں گے، آپ کو اتنے ہی اونچے عہدے پر فائز کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے بلڈوزر کی کارروائی کے بارے میں کہا کہ آفرین فاطمہ کے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ آپ نے ان کے گھر کو کیوں توڑا کیونکہ ان کے والد نے احتجاجی مظاہرے میں حصہ لیا تھا، یہ کارروائی پرنسپل آف نیچرل جسٹس آئین کے بنیادی ڈھانچے کا حصہ ہے۔ عدالت ان کے والد کو سزا دے گی، ان کی بیٹی یا بیوی کو نہیں۔

اویسی نے مزید کہا کہ عدالت ان کے گھر کو گرانے کے احکامات جاری نہیں کرے گی۔ وہ گھر آفرین فاطمہ کی والدہ کے نام پر تھا اور اسلام میں اگر گھر کسی بہن، بیٹی، بیوی کے نام پر ہے تو اس پر اس کا حق ہے نہ کہ اس کے شوہر کا۔ آپ نے ان کے والد کو نوٹس دے کر گھر توڑ دیا۔ کیا یہ آپ کا انصاف ہے؟

اگنی پتھ اسکیم کو لے کر جاری ہنگامہ پر اویسی نے کہا کہ مودی کے غلط فیصلے کی وجہ سے وہ (نوجوان) سڑک پر نکل آئے ہیں۔ مودی کے غلط فیصلے کی وجہ سے نوجوانوں کی جوانی کو برباد کرنے کا راستہ مل گیا۔ کتنے بلڈوزروں سے گھر تباہ کرو گے؟ ہم نہیں چاہتے کہ تم کسی کا گھر توڑو۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں وارانسی کے پولیس کمشنر سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب انہوں نے بچوں کو سمجھانے کی بات کی تو کیا مسلمانوں کے بچے آپ کے بچے نہیں ہیں، سی پی صاحب؟ کیا آپ انہیں اپنا بچہ سمجھتے؟ ہم بھی اس ملک کے بچے ہیں۔ آپ کو گزشتہ جمعہ کو ان بچوں سے بھی بات کرنی تھی۔

Last Updated : Jun 19, 2022, 1:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.