ETV Bharat / bharat

India Corona Update بھارت میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے کسی کی موت نہیں ہوئی

author img

By

Published : Jun 10, 2023, 1:10 PM IST

بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے کسی کی موت نہیں ہوئی
بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے کسی کی موت نہیں ہوئی

وزارت صحت کے مطابق بھارت میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 186 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وہیں اس وبا سے ایک بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔ New corona cases in India

نئی دہلی: ہم وطنوں کے لئے یہ راحت کی بات ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کسی بھی شخص کی کورونا انفیکشن سے موت نہیں ہوئی ہے، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 5,31,888 پر برقرارہے۔ دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 781 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ ملک میں اب تک 2,20,67,29,668 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ ہفتہ کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,92,648 ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 54 کم ہو کر 2501 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 240 بڑھ کر 4,44,58,259 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اتر پردیش میں فعال کیسوں کی تعداد میں 11 کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ہماچل پردیش اور میزورم میں پانچ پانچ، راجستھان میں چار، پنجاب اور تلنگانہ میں تین تین، اروناچل پردیش، جموں و کشمیر اور پڈوچیری میں دو دو، چنڈی گڑھ، گوا، ہریانہ اور میگھالیہ میں ایک ایک کیس درج ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بہار، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، کرناٹک، کیرالہ، لداخ، مہاراشٹر، اڈیشہ، سکم اور مغربی بنگال میں کورونا کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Cases In India بھارت میں کورونا کی تیسری لہر کا زیادہ اثر نہیں پڑے گا، ڈاکٹر جعفری

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.