ETV Bharat / bharat

Petrol Diesel Update پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں استحکام

author img

By

Published : Jun 2, 2023, 4:19 PM IST

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں استحکام
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں استحکام

بھارتی تیل کمپنیوں نے آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ جاری کردہ ریٹ کے مطابق ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ Petrol and diesel prices stable

نئی دہلی: عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باوجود گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مستحکم رہیں، دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ تیل کی بڑی مارکیٹنگ کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر آج جاری کردہ نرخوں کے مطابق ملک میں آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں ان کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر رہا۔ عالمی سطح پر یو ایس کروڈ 1.93 فیصد اضافے کے ساتھ 71.45 ڈالر فی بیرل اور لندن برینٹ کروڈ 1.88 فیصد اضافے کے ساتھ ہفتے کے آخر میں 75.68 ڈالر فی بیرل پر تجارت کرنے لگا۔

واضح رہے کہ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر، جے پور میں پٹرول 108.67 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.89 روپے فی لیٹر، چنئی میں پٹرول 102.73 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.33 روپے فی لیٹر، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر، گروگرام میں پٹرول 96.77 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.65 روپے فی لیٹر، لکھنؤ میں پٹرول 96.62 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.82 روپے فی لیٹر ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ہر صبح چھ بجے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ ایس ایم ایس کے ذریعے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بھی جان سکتے ہیں۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ پر جا کر آپ کو RSP اور اپنے شہر کا کوڈ لکھ کر 9224992249 نمبر پر بھیجنا ہوگا۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے، جو آپ کو IOCL کی ویب سائٹ سے ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: LPG Cylinder New Price کمرشیل ایل پی جی گیس کے دام میں تخفیف، جانیے نئی قیمت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.