ETV Bharat / bharat

Petrol Diesel Price Update پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج بھی استحکام

author img

By

Published : Feb 19, 2023, 6:03 PM IST

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے درمیان آج بھی ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج بھی استحکام
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج بھی استحکام

نئی دہلی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے درمیان آج بھی ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے آخر میں لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 83.00 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ 2.75 فیصد کمی کے ساتھ 76.33 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ ملک میں 5 ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Petrol Diesel Price Update پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کے لحاظ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:-

میٹرو شہر............پٹرول................ڈیزل... ............. ..(روپے فی لیٹر)

دہلی...................96.72........89.62

ممبئی ............... 106.31.........94.27

کولکتہ.......106.03......92.76

چنئی ............... 102.63........94.24

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.