ETV Bharat / bharat

India Corona Update بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے نو مریضوں کی موت

author img

By

Published : May 16, 2023, 12:32 PM IST

بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے نو مریضوں کی موت
بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے نو مریضوں کی موت

وزارت صحت کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے نو مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 5 لاکھ 31 ہزار 790 ہو گئی ہے۔ corona death cases in India

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوراکورونا انفیکشن کے 1456 ایکٹیو کیسز کم ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے اب فعال کیسز کی کل تعداد کم ہوکر 13037 ہوگئی ہے اور اسی عرصے میں نو مریضوں کی موت ہوگئی۔ اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 1010 افراد کو ٹیکہ لگایا گیا۔ ملک میں اب تک 220 کروڑ 66 لاکھ 93 ہزار 69 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ منگل کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 44982131 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 531790 ہو گئی۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کا اعدادوشمار 2100 بڑھ کر 44437304 پر پہنچ گیا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 2100 افراد کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اسی عرصے میں 116603 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تریپورہ میں دو فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ، پچھلے 24 گھنٹے میں، اڈیشہ میں سب سے زیادہ 595 کورونا کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اسی عرصے میں کیرالہ میں 153، مغربی بنگال میں 105 اور دیگر ریاستوں آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، بہار، چندی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، لداخ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، میگھالیہ، میزورم، پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ، اتراکھنڈ اور اتر پردیش میں کورونا کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Covid Cases Surge In Uttar Pradesh کورونا وبا سے نپٹنے کے لیے مظفّر نگر میں تیاریاں مکمل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.