ETV Bharat / bharat

Corona Cases in India ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سات ریاستوں میں کورونا کے نئے معاملے

author img

By

Published : Feb 10, 2023, 5:21 PM IST

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سات ریاستوں میں کورونا کے نئے معاملے
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سات ریاستوں میں کورونا کے نئے معاملے

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن سے دو مریضوں کی موت ہوئی ہے جس کی وجہ سے اموات کی تعداد 5،30،750 ہو گئی ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چھ ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور باقی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.62 کروڑ سے زیادہ ویکسین دئے جا چکے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ ملک میں کورونا کے فعال معاملے بڑھ کر 1،797 ہو گئے ہیں اور اسی مدت میں 96 لوگ کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے کووڈ سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 4،41،51،315 ہو گئی ہے۔ بحالی کی شرح 98.80 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن سے دو مریضوں کی موت ہوئی ہے جس کی وجہ سے اموات کی تعداد 5,30,750 ہو گئی ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔ کیرالہ میں 11 فعال معاملے بڑھنے سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 1,224 ہو گئی ہے، جب کہ اس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 67,57,212 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71,579 پر برقرار ہے۔ کرناٹک میں پچھلے 24 گھنٹوں میں تین فعال معاملے کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 111 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 40,32,703 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور اب تک کل 40,309 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ گوا میں کورونا کے پانچ فعال معاملے کے اضافے کے ساتھ ہی فعال معاملوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی ہے۔ اس دوران کورونا انفیکشن سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 2,55,106 تک پہنچ گئی گئی ہے اور ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 4,013 پر مستحکم ہے۔

اتر پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں میں دو فعال کیسوں کی کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد کم ہو کر 14 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 21,04,528 ہوگئی ہے اور اسی عرصے میں کورونا سے دو مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23,641 ہو گئی ہے۔ تمل ناڈو میں کورونا کے چار فعال معاملے کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 40 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 35,56,619 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 38,049 پر مستحکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Increase Corona Cases In Odisha: اڈیسہ میں کورونا کیسز میں اضافہ

ہماچل پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں میں تین فعال معاملے کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔ اب تک 3,08,491 لوگ اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور اسی عرصے میں ایک مریض کی موت کے ساتھ ہی ریاست میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4,213 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں کورونا کے دو کمعاملے پائے گئے ہیں جبکہ پنجاب میں ایک نیامعاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ راحت کی بات ہے کہ اروناچل پردیش، آسام، دادرا اورناگر حویلی، دمن اور دیو، جھارکھنڈ، لکشدیپ، منی پور، میگھالیہ، میزورم، سکم اور تریپورہ میں کورونا کا ایک بھی فعال معاملہ نہیں ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.