مسلم سماج اپنے حقوق سے محروم: عمران بنٹی

author img

By

Published : Nov 10, 2021, 8:32 PM IST

Muslim society deprived of its rights says Imran Bunty  asaduddin owaisi visit jaunpur  uttar pradesh assembly election 2022  All India Majlis-e-Ittehadul Muslimeen news  aimim contest in uttar pradesh assembly elections  etv bharat urdu news  مسلم سماج اپنے حقوق سے محروم  مسلمانوں نے بی جے پی کے خلاف ووٹ دیا  ایم آئی ایم کے ضلع صدر عمران بنٹی  سوشت۔ونچت سماج سمیلن  کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے تبادلۂ خیال  اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی

یوپی کے جونپور میں ایم آئی ایم کے ضلع صدر عمران بنٹی نے کہا کہ اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی، کانگریس اور بی ایس پی جیسی جماعتوں کو مسلمانوں نے بی جے پی کے خلاف ووٹ دیا لیکن یہ جماعتیں آج بی جے پی کے سامنے مسلمانوں کے مسائل سر بسجود دکھائی دے رہی ہیں۔

ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں ایم آئی ایم کے ضلع صدر عمران بنٹی کی صدارت میں 25 نومبر کو اسد الدین اویسی کے 'سوشت۔ونچت سماج سمیلن' کو کامیاب بنانے کے لیے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔ نشست میں ضلع تنظیم کے تمام عہدیداران اور شہر صدر نے شرکت کی۔ اس دوران کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ضلع صدر عمران بنٹی نے کہا کہ 25 نومبر کو اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی 'سوشت۔ونچت سماج سمیلن' کے تحت گورینی بازار میں خطاب کریں گے۔ اس کے دوران تمام کارکنان کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے مستعد ہوجائیں۔

Muslim society deprived of its rights says Imran Bunty  asaduddin owaisi visit jaunpur  uttar pradesh assembly election 2022  All India Majlis-e-Ittehadul Muslimeen news  aimim contest in uttar pradesh assembly elections  etv bharat urdu news  مسلم سماج اپنے حقوق سے محروم  مسلمانوں نے بی جے پی کے خلاف ووٹ دیا  ایم آئی ایم کے ضلع صدر عمران بنٹی  سوشت۔ونچت سماج سمیلن  کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے تبادلۂ خیال  اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی
مسلم سماج اپنے حقوق سے محروم: عمران بنٹی

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی، کانگریس اور بی ایس پی جیسی جماعتوں کو مسلمانوں نے بی جے پی کے خلاف ووٹ دیا لیکن یہ جماعتیں آج بی جے پی کے سامنے مسلمانوں کے مسائل پر سر بسجود دکھائی دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم سماج اپنے حقوق سے محروم ہے۔ اس کا استحصال ہو رہا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم تمام مذاہب کے استحصال شدہ سماج کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے لیے لڑائی لڑے گی۔

مزید پڑھیں:۔ مسلمانوں کو متحد ہوکر اپنی سیاسی جماعت کے ساتھ آنا ہوگا: اویسی

اس موقع پر ضلع جنرل سکریٹری جاوید صدیقی، دلراج بابو ایڈوکیٹ، شاہ نیاز احمد، املیش راج بھر، قمر الدین انصاری، ضلع جوائنٹ سکریٹری ارون نگر، ارشاد احمد، محمد اکرم، جاوید عظیم، شہر صدر شہزاد انصاری، نسیم احمد، راجیندر پرساد، آصف علی، راجیش راج بھر، شاہ عالم اور آفتاب عالم وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.