ETV Bharat / bharat

دنیا کی طاقتور ترین افواج میں بھارت کا چوتھا تو پاکستان کا نواں نمبر، پہلے نمبر پر کون؟

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 18, 2024, 4:28 PM IST

Most Powerful Military Forces گلوبل فائر پاور کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق فوجی لحاظ سے طاقتور ممالک میں بھارت چوتھے نمبر پر ہے جبکہ اس کا پڑوسی ملک پاکستان نویں نمبر ہے۔ سب سے کم طاقتور فوج کی فہرست میں بھوٹان سب سے اوپر ہے۔

Most Powerful Military Forces in the World 2024
دنیا کی طاقتور ترین افواج میں بھارت کا چوتھا تو پاکستان کا نواں نمبر، پہلے نمبر پر کون؟

نئی دہلی: گلوبل فائر پاور نے دنیا بھر کی طاقتور افواج کی فہرست جاری کر دی ہے، جس کے مطابق سب سے طاقت وار امریکی فوج ہے جبکہ بھارتی فوج چوتھے اور پاکستانی فوج کا نواں نمبر ہے۔ گلوبل فائر پاور انڈیکس کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ فوجی لحاظ سے طاقتور ممالک میں امریکہ پہلے، روس دوسرے، چین تیسرے، بھارت چوتھے، جنوبی کوریا پانچویں، برطانیہ چھٹے، جاپان ساتویں، ترکیہ آٹھویں، پاکستان نویں، اور اٹلی دسویں نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ گلوبل فائر پاور ہر سال افواج کی پاور انڈیکس ریٹنگ جاری کرتی ہے، 2024 کے انڈیکس میں 145 ممالک کی فوجی قوت کا جائزہ لیا گیا ہے۔ جس میں 60 سے زیادہ عوامل جیسے کہ فوجیوں کی تعداد، فوجی سازوسامان، مالی استحکام، جغرافیائی محل وقوع اور دستیاب وسائل کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ یہ تمام عوامل مل کر پاور انڈیکس اسکور کا تعین کرتے ہیں۔

گلوبل فائر پاور کے مطابق بھارت کا پاور انڈیکس اسکور 0.1023 ہے۔ دریں اثنا، امریکہ کا پاور انڈیکس سکور 0.0699، روس 0.0702 اور چین 0.0706 ہے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ اپنی فوج پر سب سے زیادہ رقم خرچ کرتا ہے جس کا دفاعی بجٹ 831 بلین ڈالر ہے۔ اس کے بعد چین ($227 بلین)، روس ($107 بلین) اور بھارت ($74 ملین) ہیں۔

دنیا کی طاقتور ترین افواج کے سرفہرست 10 ممالک

  • 1- امریکہ
  • 2- روس
  • 3- چین
  • 4- بھارت
  • 5- جنوبی کوریا
  • 6- برطانیہ
  • 7- جاپان
  • 8- ترکیے
  • 9- پاکستان
  • 10- اٹلی

دنیا میں سب سے کم طاقتور فوج والے 10 ممالک

  • 1- بھوٹان
  • 2- مالڈووا
  • 3- سورینام
  • 4- صومالیہ
  • 5- بینِن
  • 6- لائبیریا
  • 7- بیلیز
  • 8- سیرا لیون
  • 9- سنیٹرل افریقی ریپبلک
  • 10- آئس لینڈ

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.