ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi Slams Modi Govt: مہنگائی اور بے روزگاری پر سوال کرنے والے ایم پیز کو 'راجا' نے معطل کیا

author img

By

Published : Jul 27, 2022, 2:49 PM IST

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ 'راجا' نے مہنگائی اور بے روزگاری کے مسائل پر سوال اٹھانے پر 57 ممبران پارلیمنٹ کو گرفتار کیا اور 23 ممبران پارلیمنٹ کو معطل کر دیا ہے۔ Rahul Gandhi Slams Modi Govt

raja-suspended-mps-who-questioned-inflation-and-unemployment-says-rahul-gandhi
مہنگائی اور بے روزگاری پر سوال کرنے والے ارکان پارلیمنٹ کو 'راجا' نے معطل کیا، راہل

نئی دہلی: کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بدھ کے روز مہنگائی اور بے روزگاری کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یکے بعد دیگر الزامات لگائے۔ کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری پر سوال پوچھنے کے الزام میں 'راجا' نے 57 ارکان پارلیمان کو گرفتار اور 23 کو مطعل کر دیا۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر کو 'راجا' کہہ کر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو جمہوریت کے مندر میں سوال سے ڈر لگتا ہے، پر تاناشاہوں سے لڑنا ہمیں بخوبی آتا ہے۔ Rahul Gandhi Slams Modi Govt

  • सिलेंडर ₹1053 का क्यों?
    दही-अनाज पर GST क्यों?
    सरसों का तेल ₹200 क्यों?

    महंगाई और बेरोज़गारी पर सवाल पूछने के अपराध में ‘राजा’ ने 57 MPs को गिरफ़्तार और 23 MPs को निलंबित किया।

    राजा को लोकतंत्र के मंदिर में सवाल से डर लगता है, पर तानाशाहों से लड़ना हमें बख़ूबी आता है।

    — Rahul Gandhi (@RahulGandhi) July 27, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے ٹویٹ پر مرکزی حکومت سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ، "سلنڈر 1053 روپے کیوں؟ دہی اناج پر جی ایس ٹی کیوں؟ سرسوں کا تیل 200 روپے کیوں؟ 'راجہ' نے مہنگائی اور بے روزگاری پر سوال پوچھنے پر 57 ایم پیز کو گرفتار کیا اور 23 ایم پیز کو معطل کیا'۔ انہوں نے مزید لکھا کہ' راجا کو لوک تانترک کے مندر میں سوال سے ڈر لگتا ہے، پر تانا شاہوں سے لڑنا ہمیں خوب آتا ہے'۔

راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ لوک تانترک کے مندر میں راجا سوالوں سے ڈرتے ہیں، لیکن ہم تانا شاہوں سے لڑنا جانتے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ سونیا گاندھی سے پوچھ گچھ کے خلاف احتجاج کرنے والے پارٹی ممبران پارلیمنٹ کی حراست اور مہنگائی اور جی ایس ٹی پر بحث کا مطالبہ کرنے والے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ کرنے والے 20 سے زیادہ ممبران پارلیمنٹ کی معطلی کا حوالہ دیا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.