ETV Bharat / bharat

Mob Lynching In Jharkhand جھارکھنڈ میں شرپسندوں نے خاتون کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا

author img

By

Published : Mar 9, 2023, 10:46 AM IST

ضلع گوڈا میں ہولی کے دوران کچھ شرپسندوں نے ایک خاتون کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔ ہولی کے موقع پر شرپسند ایک خاتون کے گھر میں ذبردستی داخل ہوئے اور وہاں موجود دیگر خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرنے لگے، جس کے خلاف خاتون نے مزاحمت کی تو شرپسندوں نے اس کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

جھارکھنڈ میں شرپسندوں نے خاتون کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا
جھارکھنڈ میں شرپسندوں نے خاتون کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا

جھارکھنڈ میں شرپسندوں نے خاتون کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا

گوڈا: ریاست جھارکھنڈ کے ضلع گوڈا میں ہولی کے موقع پر شرپسندوں نے ایک معمر خاتون کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گوڈا کے بلبڈا تھانہ علاقہ کے تحت آمور نیما گاؤں میں لوگ ہولی کھیل رہے تھے، کچھ شرپسند زبردستی ایک دوسرے پر رنگین گلال پھینک رہے تھے، اس دوران شرپسند زبردستی مراری سنگھ کے گھر میں داخل ہوگئے اور وہاں موجود خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرنے لگے، اس دوران گھر کے دیگر لوگوں کے ساتھ خاتون بھی گھر پہنچی اور شرپسندوں کو روکنے کی کوشش کی لیکن شرپسند اپنی حرکت سے باز نہیں آئے اور معمر خاتون کو بے رحمی سے پیٹنے لگے۔ شرپسندوں نے معمر خاتون کو اس قدر بے رحمی سے پیٹا کہ اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس واقعہ سے خوفزدہ ہوکر شرپسند وہاں سے فرار ہوگئے۔ جس کے بعد گھر والوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے جائے حادثے کا جائزہ لیا اور کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ گاوں میں ان کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں تھا۔ یہ شرپسند لوگ میرے گھر میں ذبردستی داخل ہوئے اور گھر کی خواتین کے ساتھ بدسلوکی، اس دوران انہوں نے میری والدہ کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کو انجام دینے کے بعد ملزمان وہاں سے بھاگ گئے۔ وہیں پولیس نے کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Chapra Mob Lynching چھپرا میں ماب لنچنگ، نوجوان ہلاک

اس واقعے کے بعد علاقے کے لوگ ہولی کے دن ہونے والے اس قتل سے صدمے میں ہیں۔ واضح رہے کہ اس علاقے میں ایک دن پہلے ہی دھولنڈی کے دن شرپسندوں نے پولیس کی گاڑی پر پتھراؤ کیا تھا۔ اور پھر پولیس نے ہلکی سی طاقت کا استعمال کیا۔ اس کے بعد کافی ہنگامہ شروع ہو گیا۔ واضح رہے کہ گوڈہ پولیس نے منشیات کے عادی افراد اور غنڈوں پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایات دی تھیں، اس کے باوجود اس قسم کا واقعہ افسوس ناک ہے، اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ چند قدم کے فاصلے پر ہی بارڈر شروع ہو جاتا ہے۔ بہار کے ساتھ جہاں شراب پر مکمل پابندی ہے اور جھارکھنڈ آکر لوگ آزادانہ طور پر اس کا استعمال کرتے ہیں۔ پڑوسی ریاست کے لوگ شراب کی کھپت کے لیے بہت زیادہ تعداد میں یہاں پہنچ جاتے ہیں، جس کی وجہ سے بہار میں شراب پر پابندی کے باوجود کافی مقدار میں مل جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.