ETV Bharat / bharat

Milkha Singh: جنرل ایوب خان نے 'فلائنگ سکھ' نام دیا

author img

By

Published : Jun 19, 2021, 1:57 PM IST

Updated : Jun 19, 2021, 2:02 PM IST

milkha singh passes away: legendary sprinter milkha singh known as the flying sikh
جنرل ایوب خان نے 'دا فلائنگ سکھ' نام دیا

بھارت کے عظیم اسپرنٹر ملکھا سنگھ Milkha Singh کا 91 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی موت سے غم کا ماحول ہے اور ان کے انتقال سے کھیل دنیا کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ وہ دولت مشترکہ کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والے بھارت کے واحد مرد کھلاڑی تھے۔ ملکھا سنگھ کو 1959 میں کھیلوں میں نمایاں کارکردگی انجام دینے پر پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ملکھا سنگھ Milkha Singh کو دا فلائنگ سکھ the flying sikh نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ دراصل ملکھا سنگھ کو دا فلائنگ سکھ کا خطاب پاکستان کے سابق صدر جنرل ایوب خان نے دیا تھا۔ دراصل 1960 میں پاکستان میں وہ ریس تھی جس میں ملکھا سنگھ کا مقابلہ پاکستان کے مشہور ایتھیلیٹس سے تھا اور اس مقابلے میں ملکھا سنگھ نے ٹوکیو ایشین گیمز کے 100 میٹر ریس میں طلائی تمغہ جیتنے والے عبد الخالق کو شکست دی تھی اور اس جیت کے بعد اس وقت کے پاکستانی صدر جنرل ایوب خان نے انہیں 'دا فلائنگ سکھ' کا خطاب دیا تھا اور یہ خطاب آج بھی ان کے نام سے جڑا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

غورطلب ہے کہ ملکھا سنگھ کی زندگی پر مبنی ایک فلم بن چکی ہے جس کا نام 'بھاگ ملکھا بھاگ' ہے۔ راکیش اوم پرکاش مہرا کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں فرحان اختر اور سونم کپور نے بہترین اداکاری کی ہے۔

مزید پڑھیں:

Milkha Singh: ملکھا سنگھ جن کی سادگی نے ایک مثال قائم کی

ان کی زندگی پر مبنی فلم کے بارے میں جب ملکھا سنگھ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنی زندگی پر فلم بنانے کی اجازت کیوں دی تو انھوں نے کہا کہ اچھی فلمیں نوجوانوں کو ترغیب دیتی ہیں اور وہ خود فلم دیکھیں گے اور دیکھیں گے کہ ان کی زندگی کے واقعات کو صحیح طریقے سے پیش کیا گیا ہے یا نہیں۔ وہ اس فلم کو دکھا کر نوجوانوں کو ایتھلیٹکس میں شامل ہونے کی ترغیب دلانا چاہتے تھے تاکہ عالمی سطح پر میڈلز جیت کر بھارت فخر محسوس کر سکے۔

Last Updated :Jun 19, 2021, 2:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.