ETV Bharat / bharat

ریاستی اعزاز کے ساتھ ملکھا سنگھ کی آخری سومات ادا

author img

By

Published : Jun 19, 2021, 6:24 PM IST

Updated : Jun 19, 2021, 7:39 PM IST

Milkha Singh
ملکھا سنگھ

ان کی آخری رسومات چندی گڑھ کے سیکٹر-25 میں واقع شمشان گھاٹ میں ادا کی گئی۔ اس موقع مرکزی کھیل کرن رجزو اور پنجاب کے گورنر وی کے سنگھ بدنور سکٹر-25 کے شمشان گھاٹ پہنچے۔

فلائنگ سکھ Flying Sikh کے نام سے مشہور ملکھا سنگھ Milkha Singh کی سنیچر کے روز آخری رسومات اد کی گئی۔ ان کی آخری رسومات چندی گڑھ کے سیکٹر-25 میں واقع شمشان گھاٹ میں ادا کی گئی۔ اس موقع مرکزی کھیل کرن رجزو اور پنجاب کے گورنر وی کے سنگھ بدنور سکٹر 25 کے شمشان گھاٹ پہنچے۔

شمشان گھاٹ میں ملکھا سنگھ کے اہل خانہ، نزدیکی رشتہ دار اور پولیس افسران موجود رہے۔

جمعہ کی رات کو ان انتقال ہو گیا تھا۔ وہ کورونا وائرس Coronavirus سے متاثر تھے اور چنڈی گڑھ Chandigarh کے پی جی آئی PGI میں زیرعلاج تھے۔

ملکھا سنگھ Milkha Singh ایک ماہ تک کورونا انفیکشن corona infection سے لڑنے کے بعد جمعہ کے روز انتقال کر گئے۔ اس سے قبل ان کی اہلیہ اور بھارتی والی بال ٹیم کی سابق کپتان نرمل کور کی بھی کورونا انفیکشن کے باعث موت ہو گئی تھی۔

مئی 19 کو ان کی کووڈ رپورٹ مثبت آنے کے بعد وہ چنڈی گڑھ Chandigarh میں اپنے گھر پر ہی زیر علاج تھے لیکن 24 مئی کو طبیعت خراب ہونے پر موہالی کے اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔

ان کے اہل خانہ کے مطابق شام سے ملکھا سنگھ کی حالت خراب تھی۔ بخار کے ساتھ ساتھ آکسیجن بھی کم ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Milkha Singh: ملکھا سنگھ جن کی سادگی نے ایک مثال قائم کی

ملکھا سنگھ نے ایشین گیمز میں چار مرتبہ طلائی تمغہ اپنے نام کیا ہے۔ لیکن ان کی بہترین کارکردگی سنہ 1960 کے روم اولمپکس میں تھی، جس میں انہوں نے 400 میٹر کے فائنل میں چوتھا مقام حاصل کیا تھا۔

ملکھا سنگھ نے سنہ 1956 اور 1964 کے اولمپکس میں بھارت کی نمائندگی کی۔ فلائنگ سکھ ملکھا سنگھ کو سنہ 1959 میں پدم شری سے نوازا گیا تھا۔

ملکھا سنگھ کی زندگی پر مبنی ایک بالی ووڈ فلم بھی بنائی گئی ہے۔ سنہ 2013 میں 'بھاگ ملکھا بھاگ' کے نام سے بننے والی فلم میں ملکھا کا کردار فرحان اختر نے ادا کیا تھا۔ اس فلم نے 100 کروڑ سے زائد کی کمائی کی۔

Last Updated :Jun 19, 2021, 7:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.