ETV Bharat / bharat

Kashmiri Woman Entrepreneur ملیے کشمیر کی کامیاب خاتون انٹر پرینیور منیزہ سے

author img

By

Published : Sep 3, 2022, 8:25 PM IST

سرکاری نوکری کو خیر باد کرنے والی منیزہ نے اپنے شوق کو تجارت میں بدلنے کے لیے 'زیان آرگینکس' نام سے قدرتی چیزوں سے بیوٹی پروڈیکس بنانے کا فیصلہ کیا۔ تیل، لوشن، صابن، شیمپو اور دیگر قسم کے یہ کاسمیٹک پروڈیکٹس عام نہیں ہیں بلکہ بغیر کسی کیمیکل کے خالص جڑی بوٹیوں سے تیار کئے جاتے ہیں۔ Kashmiri Woman Entrepreneur

Kashmiri Women Entrepreneur
ملیے کشمیر کی کامیاب خاتون انٹر پرینیور منیزہ سے

وادی کشمیر میں ایسی کئی خواتین ہیں جو کہ کامیاب کاروباری کے طور اپنا نام کما چکی ہیں لیکن منیزہ جیسی خواتین بہت کم دیکھنے کو ملتی ہیں، جو اپنے شوق اور دلچسپی کو کاروبار میں تبدیل کرکے اپنی ایک الگ پہنچان بنانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔ سرکاری نوکری کو خیر باد کرنے والی منیزہ جیلانی Woman Entrepreneur Muneezah Jilani نے اپنے شوق کو پروان چڑھانے کے لیے 'زیان آرگینکس' نام سے قدرتی چیزوں سے بیوٹی پروڈیکس بنانے کا فیصلہ کیا۔ تیل، لوشن، صابن، شیمپو اور دیگر قسم کے یہ کاسمیٹک پروڈیکٹس عام نہیں ہیں بلکہ بغیر کسی کیمیکل کے خالص جڑی بوٹیوں سے تیار کئے جاتے ہیں۔

شہر سرینگر کے لال بازار علاقے کی رہنے والی منیزہ جیلانی نے کمپوٹر سائنس میں ماسٹرس کیا ہے۔"تندرستی ہر ایک کے لیے" پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہوئے منیزہ جیلانی نے 2018 میں اپنے کاروبار کا آغاز کیا۔ منیزہ نے اپنے اس کاربار کی شروعات محض ایک سکن پروڈکٹ سے کیا تھا لیکن بڑھتی مانگ کے پیش نظر آج کی تاریخ میں یہ جلد اور بالوں کے لیے 40 سے زائد آرگینک کاسمیٹک پروڈیکس "زیان آرگینیکس " کے نام سے اپنے گھر میں ہی تیار کرتی ہیں۔ Meet Srinagar Successful Woman Entrepreneur

منیزہ جیلانی کے لیے اس طرح کا کاروبار شروع کرنا آسان بھی نہیں تھا تاہم اپنی خود اعتمادی اور دلچسپی سے یہ کام شروع کیا اور اس میں انہیں گھر والوں کا تعاون بھی ملا۔ اپنی صلاحیت کو مزید نکھارنے اور مکمل مہارت حاصل کرنے کے لیے انہوں نے باقاعدہ طور پر آرگینیک کاسمیٹک پروڈیکٹس تیار کرنے کے لیے تربیتی کورس بھی کیا۔ منیزہ کہتی ہیں یہ سبھی ہربل پروڈیکس بغیر کسی کیمیلز، مصنوعی رنگ اور خوشبو کے قدرتی جڑی بوٹیوں سے تیار کیے جاتے ہیں، جن میں زعفران، لیونڈر، صندل کی لکڑی، شہد، خوبانی، بادام، اخروٹ، کلنوجی، خاص قسم کی ہلدی، انار، زیتون اور ناریل وغیرہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Award winning Kani Shawl Entrepreneur: ملیے ایوارڈ یافتہ کامیاب خاتون کاروباری سے

یہ تمام کاسمیٹک پروڈکٹس وہ اپنے ہی گھر سے چند خواتین کی مدد سے تیار کرتی ہیں۔ منیزہ اپنے اس کاروبار کو وسعت دینے کے لیے ایک فیکٹری قائم کرنے کی خواہش رکھتی ہیں، تاکہ نہ صرف مزید آرگینک کاسمیٹک بیوٹی پروڈیکٹس تیار کیے جائیں بلکہ مزید افراد کو روزگار فراہم کیا جاسکے۔ منیزہ کا کہنا ہے کہ مارکیٹنگ کے لئے سوشل میڈیا اہم ذریعہ ہے، جس کی بدولت نہ صرف اپنے پروڈیکٹس کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچایا جاسکتا ہے بلکہ آرڈرز بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

لگن ،ہمت اور حوصلہ سے کسی بھی کام میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ایسے میں منزہ جیلانی نہ صرف ایک کامیاب خاتوں کاروباری کے طور ابھر رہی ہے بلکہ یہ دوسرے کے لیے بھی مشعل راہ بن رہی ہے۔ Kashmiri Woman Entrepreneur

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.