ETV Bharat / bharat

Narendra Modi on Media: "میڈیا ملک اور معاشرے میں بہت تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے''

author img

By

Published : Mar 18, 2022, 5:26 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک اخبار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا معاشرے اور ملک کی ترقی میں تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے۔ PM Modi Hails Positive Role of Media in Promoting Govt's Programmes ۔

http://10.10.50.85//karnataka/18-March-2022/yasghxhjygzash2022022302251120220306003712202203071104382022031016554520220318020013_1803newsroom_1647570948_969.jpg
http://10.10.50.85//karnataka/18-March-2022/yasghxhjygzash2022022302251120220306003712202203071104382022031016554520220318020013_1803newsroom_1647570948_969.jpg

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ میڈیا ملک اور معاشرے میں بہت تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے، یہ بات سوچھ بھارت مہم اور حکومت کے دیگر پروگراموں کو عوام الناس تک پہنچانے میں میڈیا کی مہم سے حالیہ دنوں میں پھر سے ثابت ہو چکی ہے۔

ماتر بھومی اخبار کی صد سالہ تقریبات کا افتتاح کرنے کے لیے آج منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ میڈیا کس طرح تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر سوچھ بھارت ابھیان کو گھر گھر لے جانے میں ہر میڈیا نے مشن کے طورپر کام کیا۔ اسی طرح میڈیا نے یوگا فٹنس اور بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم کو فروغ دینے میں بہت حوصلہ افزا کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام موضوعات ایسے ہیں جو سیاست اور سیاسی جماعتوں کے کردار سے بڑھ کر ہیں۔ یہ مہم ملک کو آنے والے سالوں میں ایک بہتر ملک بنانے کی ہے۔

مودی نے کہا کہ ماتربھومی اخبار نو آبادیاتی حکمرانی کے خلاف ہندوستان کے لوگوں کو متحد کرنے کے لیے ملک کے کونے کونے میں قائم اخبارات اور رسائل کی شاندار روایت کا ایک اہم حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:

وزیر اعظم نے کہا کہ ماتر بھومی اخبار مہاتما گاندھی کے نظریات سے متاثر ہو کر قائم کیا گیا تھا اور اس کا مقصد ملک کی تحریک آزادی کو مضبوط بنانا تھا، یہ ایک ایسا ادارہ ہے جو اپنے قدموں پر کھڑا ہے، اس وقت بہت کم اخبار ایسے ہوتے تھے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.