ETV Bharat / bharat

Sajjad Nomani Letter to Owaisi: ووٹوں کی تقسیم کو کم سے کم کرنے کے لیے مولانا سجاد نعمانی کا اویسی کے نام خط

author img

By

Published : Jan 12, 2022, 9:16 PM IST

یوپی اسمبلی انتخابات 2022 UP Assembly Elections میں فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف متحد ہونے اور ووٹوں کی تقسیم کو کم سے کم کرنے کے لیے مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی نے ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے۔ Maulana Sajjad Nomani Letter to Owaisi

Letter of Maulana Sajjad Nomani to Asaduddin Owaisi in view of up assembly election 2022
ووٹوں کی تقسیم کو کم سے کم کرنے کے لیے مولانا سجاد نعمانی کا اویسی کے نام خط

اترپردیش کے اسمبلی انتخابات 2022 UP Assembly elections کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد سے تمام سیاسی پارٹیاں اپنی اپنی کامیابی کے لیے کوششں تیز کر دی ہیں، ہر کوئی پارٹی اپنے اپنے سیاسی سوجھ بوچھ کے ساتھ میدان میں اپنے امیدوار کو اتارنا چاہتی ہے۔

اسی ضمن میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین، جو اسد الدین اویسی کی سیاسی پارٹی ہے، نے اترپردیش میں 100 سیٹوں پر انتخاب لڑنے کا ہپہلے ہی اعلان کرچکی ہے۔ لیکن اس پارٹی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے یہ قیاس آرئیاں کی جارہی ہے کی مسلم ووٹوں کے تقسیم ہونے کا قوی امکان ہے، جس کی وجہ سے فرقہ پرست طاقتوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

یوپی اسمبلی انتخابات 2022 میں زیادہ ظالم اور فرقہ پرست لوگوں کے خلاف ووٹوں کی تقسیم کم سے کم ہونے کے لیے مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی نے ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے۔ Maulana Sajjad Nomani Letter to Owaisi

Letter of Maulana Sajjad Nomani to Asaduddin Owaisi in view of up assembly election 2022
ووٹوں کی تقسیم کو کم سے کم کرنے کے لیے مولانا سجاد نعمانی کا اویسی کے نام خط

خط میں مولانا نے لکھا ہے کہ آپ بخوبی واقف ہیں ملک کے مسلم دشمن اور فسطائیت کے عمبردار طبقے کی اصل عوامی طاقت کا سرچشمہ وہ لوگ ہوتے ہیں جن کا تعلق او بی سی سے ہوتا ہے ، جس میں بے شمار اکائیاں آتی ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ جب اس طبقے کے لوگ فرقہپرست طاقتوں کے خلاف صف آرا ہوجاتے ہیں تو ان ظالم طاقتوں کو شکست ہوتی ہے۔

مولانا نے خط میں اویسی کے عزائم اور ان کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر آپ میری گذارش سے متفق ہوں تو آپ ہی بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں کہ ووٹوں کی تقسیم کو کس طرح کم کیا جاسکتا ہے۔

مولانا نے خط میں لکھا کہ ’’میری سمجھ کے مطابق آپ صرف ان سیٹوں پر بھرپور طاقت صرف کریں جہاں کامیابی یقینی ہو، اور بقیہ سیٹوں پر آپ خود گٹھبندھن کے لیے اپیل کردیں‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: اتر پردیش: ایم آئی ایم 100 سے زائد اسمبلی نشستوں پر انتخاب لڑے گی

مولانا آگے مزید لکھتے ہیں کہ میرے خیال سے اگر آپ ایس کرتے ہیں تو آپ کی مقبولیت اور آپ پر اعتماد بہت زیادہ بڑھ جائے گا، جس سے انتخابات کے فورا بعد اپنے اصل نصب العین کے لیے فوری طور پر شروع کی جانے والی کوشش کی کامیابی کے امکانات بہت بڑھ جائیں گے۔

مولانا سجاد نعمانی ندوی اسلامی اسکالر ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد اہم عہدوں پر فائز ہیں اور آل مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کے ممبر بھی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.