ETV Bharat / bharat

مئو: مدارسِ عربیہ میں بھی درس و تدریس کا عمل شروع

author img

By

Published : Sep 1, 2021, 5:15 PM IST

طویل انتظار کے بعد مدارسِ عربیہ میں بھی درس و تدریس کا عمل شروع ہوا۔ اترپردیش حکومت کی جانب سے جاری گائڈ لائنز کے مطابق مختلف درجات میں طلبا کی حاضری ہوئی۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلبا نے مسرت کا اظہار کیا۔

Madrasas of Arabia also started
مؤ: مدارس عربیہ میں بھی درس و تدریس کا عمل شروع

اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے گائیڈ لائن جاری ہونے کے بعد یکم ستمبر سے مدارس بھی کھل گئے۔ مدارس عربیہ میں درس و تدریس کا عمل شروع ہو گیا ۔ اس پیش رفت سے مدارس کے ذمہ دار اور طلبا کافی خوش نظر آئے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران اساتذہ اور منتظمین نے اطمینان کا اظہار کیا۔

ویڈیو

مدارس عربیہ میں تعلیم حاصل کر رہے بیشتر طلبا و طالبات کا تعلق پسماندہ طبقات سے ہوتا ہے۔ ان کی کفالت کا ذمہ بھی مدارس ہی اٹھاتے ہیں۔ یہ طلبا مدرسہ کے ہاسٹل میں رہ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ چونکہ اترپردیش حکومت کی جانب سے ابھی تک مدارس کے ہاسٹل کے سلسلے میں کوئی گائیڈ لائن جاری نہیں کی گئی، اس لئے مدارس کے ذمہ دار کافی فکرمند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مئو میں کووڈ ویکسینیشن مہم جاری

اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ نے جو حکم نامہ جاری کیا ہے، اس میں ہاسٹل کھولنے کے لئے کوئی واضح گائڈ لائنز نہیں ہے۔ مدرسہ میں آنے والے طلبا و طالبات کو کووڈ 19 کے خطرے سے تحفظ کے لئے ذمہ داروں نے حکومت کے طے شدہ ضوابط کے مطابق انتظام بھی کیا ہے۔ مدرسہ میں تھرمل اسکریننگ سینیٹازیشن اور ماسک کا پورا انتظام کیا گیا ہے۔ مدرسہ عربیہ خیر المدارس کے اساتذہ کو بے صبری سے تعلیمی عمل شروع ہونے کا انتظار رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ دو تعلیمی سیشن سے درس و تدریس کا عمل بند ہونے سے طلبا کا کافی نقصان ہوا ہے۔

Madrasas of Arabia also started
مؤ: مدارس عربیہ میں بھی درس و تدریس کا عمل شروع

واضح رہے کہ اترپردیش حکومت نے گزشتہ 16 ستمبر سے ہی انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن بورڈ کے اسکول شروع کرنے کی اجازت دے دی تھی جبکہ مدارس میں یہ عمل پندرہ روز بعد شروع ہو سکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.