ETV Bharat / bharat

Israeli strike on Damascus اسرائیلی حملے میں 15 افراد ہلاک

author img

By

Published : Feb 19, 2023, 7:47 AM IST

اسرائیل نے دارالحکومت دمشق پر میزائل سے حملہ کیا جس کے سبب عام شہری سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ اس حملہ میں متعدد عمارتوں کو بھی نقصاں پہنچا ہے۔ many people killed in Israeli strike on Damascus

اسرائیلی حملے میں 15 افراد ہلاک
اسرائیلی حملے میں 15 افراد ہلاک

دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیلی حملے میں 15 افراد ہلاک اور ایک رہائشی عمارت تباہ ہو گئی۔ ایک وار مونیٹر نے اتوار کو یہ جانکاری دی ہے۔ برطانیہ میں قائم آبزرویٹری، جس کے پاس شام کے اندر ذرائع کا وسیع نیٹ ورک ہے، نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے یہ حملہ ایک ایرانی ثقافتی مرکز کے قریب ہوا، جس میں عام شہریوں سمیت 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ ایک رہائشی عمارت بھی تباہ ہو گئی۔

  • 15 people killed, including civilians, in Israeli strike on Damascus that struck a residential building, reports AFP News Agency quoting Syrian Observatory for human rights

    — ANI (@ANI) February 18, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں:۔ Israel Attack on Syria اسرائیلی حملے میں چھ شامی فوجی ہلاک

شام کی وزارت صحت نے ابتدائی طور پر تین شہریوں کی ہلاکت اور 15 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی لیکن بعد میں ہلاکت کی تعداد میں اضافہ ہوا اور مرنے والوں کی تعداد 15 ہوگئی۔ شام کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ابتدائی طور پر اس حملہ میں ایک رہائشی عمارت تباہ ہو گئی جب کہ متعدد عمارتوں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے لیکن اس حملہ میں کتنے لوگ ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں اس کی اطلاع دی۔ یہ حملہ شامی دارالحکومت دمشق کے ایک انتہائی سکیورٹی والے علاقے کفر سوسا میں ہوا، جس کا ایک حصہ اعلیٰ سکیورٹی حکام، سکیورٹی برانچز اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کا مرکز ہے۔ اس حملہ کہ تصدیق شامی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ جہاں شام خانہ جنگی کے بعد گذشتہ دنوں آنے والے زلزلے سے بری طرح متاثر ہوا ہے، وہیں آئے دن ہو رہے مشتبہ اسرائیلی حملے بھی اس تباہ و برباد ملک کے مسائل میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.